سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ

حلیہ فاروقی رضی اللہ عنہ

سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ عنہ کی رنگت سفید تھی‘ لیکن سرخی اس پر غالب تھی‘ قد نہایت لمبا تھا‘ پیادہ پا چلنے میں معلوم ہوتا تھا کہ سوار جا رہا ہے‘ رخساروں پر گوشت کم تھا‘ ڈاڑھی گھنی‘ مونچھیں بڑی‘ سر کے بال سامنے سے اڑ گئے تھے‘ ابن عساکر رضی اللہ عنہ نے روایت کی ہے کہ سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ دراز قد موٹے تازے تھے‘ رنگت میں سرخی غالب تھی‘ گال پچکے ہوئے‘ مونچھیں بڑی تھیں اور ان کے اطراف میں سرخی تھی‘ آپ رضی اللہ عنہ کی والدہ شریفہ ابوجہل کی بہن تھیں‘ اس رشتے سے آپ رضی اللہ عنہ ابوجہل کو ماموں کہا کرتے تھے۔