مغولان چنگیزی

اولاد جوجی خان ابن چنگیز خان

چنگیز خان کے بیٹوں میں جوجی خان سب سے بڑا بیٹا تھا۔ جوجی خان نے فتح خوارزم کے بعد دشت قبچاق کو فتح کر کے وہیں سکونت اختیار کی تھی۔ جوجی خان کے ساتھ چنگیز خان کے باقی بیٹوں کو محبت و انسیت نہ تھی۔ اور وہ باقی بھائیوں سے کچھ الگ ہی الگ رہتا تھا۔ اسی مناسبت سے اس کا ملک بھی الگ اور ایک طرف ہی تھا۔ جوجی خان کی اولاد میں جو لوگ ہوئے ان میں اکثر قوم ازبک کے نام سے پکارے گئے۔ جوجی خان چنگیز خان کے سامنے ہی فوت ہو گیا تھا۔ لہٰذا چنگیز خان نے جوجی خان کا ملک اس کے بیٹے باتو خان کو دے دیا تھا۔ جوجی خان کے سات بیٹے تھے باتو خاں سب سے بڑا بیٹا تھا۔