مغولان چنگیزی
سلطان ابو سعید کی وفات
ادھر سے سلطان ابو سعید بھی فوج لے کر متوجہ ہوا۔ مقام شیروان میں پہنچ کر سلطان آب و ہوا
۱؎لفظ ’’عاشق‘‘ کا استعمال ترک کر دینا چاہیے۔ وہ لفظ کہ کوئی بھی با غیرت انسان اپنی ماں‘ بہن‘ بیٹی اور دیگر عزیز و خواتین کے لیے اس کا استعمال تو کیا اس کا سننا تک پسند نہیں کرتا‘ وہ لفظ کتب وغیرہ میں دوسرے کے بارے میں بے دھڑک استعمال ہوتا ہے۔ العیاذ باللہ!
کی ناموافقت کے سبب بیمار ہو گیا۔ اسی بیماری کے ارتداد و اشتداد سے ۱۳ ربیع آلاخر ۷۳۶ھ میں فوت ہوا۔ چونکہ سلطان ابو سعید لاولد فوت ہوا۔ لہٰذا اس کی وفات کے بعد سلطنت مغلیہ میں طائف الملوکی اور پریشانی رونما ہوئی۔