مغولان چنگیزی
لفظ مغول کی تحقیق
اس جگہ یہ بھی بیان کر دینا ضروری معلوم ہوتا ہے کہ قبیلہ مغول نام ہے۔ مغول خان کی اولاد کا اور ہر ایک فرد پر بھی مغول ہی کا لفظ بولا جاتا ہے۔ مغول کا مخفف مغل ہے۔ جو لوگ مغل کی جمع مغول سمجھتے ہیں۔ وہ غلطی پر ہیں۔ مغول جمع نہیں بلکہ واحد ہے۔