مراکش و افریقہ
ابوالعباس محمد
ابوالعباس محمد کی حکومت بھی مثل اپنے باپ کے تھی۔ ۲۴۰ھ میں ابوالعباس کے بھائی ابوجعفر نے علم بغاوت بلند کر کے ابوالعباس کو معزول کر دیا۔ اور خود حکومت کرنے لگا۔ ابوالعباس نے موقع پا کر فوج جمع کی اور ڈیڑھ سال کے بعد ۲۴۲ھ میں دوبارہ حکومت حاصل کر کے ابو جعفر کو مصر کی طرف نکال دیا۔ مگر اسی سال ابو العباس کا انتقال ہوا۔ اس کی جگہ اس کا بیٹا ابوابراہیم احمد بن ابوالعباس محمد تخت نشین ہوا۔