حکومت بنی حمود

قاسم بن حمود کی دوبارہ حکومت

قاسم یہ خبر سن کر ۴۱۳ھ میں پھر قرطبہ میں آ کر حکومت کرنے لگا۔ یحییٰ مالقہ میں مقیم اور قابض ومتصرف ہو گیا۔ اس کے بھائی ادریس نے یہ دیکھ کر کہ مالقہ کی حکومت بھائی نے چھین لی۔ مالقہ سے روانہ ہو کر طنجہ پر قبضہ کر لیا۔ قاسم قرطبہ میں یحییٰ بن علی مالقہ میں اور ادریس بن علی طنجہ میں حکومت کرنے لگے۔