عبدالرحمن ثالث
ہشام کا انجام
آخر ۳ شوال ۴۰۳ھ میں مستعین نے بہ زور تیغ قرطبہ پر قبضہ حاصل کیا۔ ہشام ثانی اس ہنگامے میں یا تو قتل ہو گیا یا کہیں اس طرح غائب ہوا کہ پھر اس کا پتہ نہ چلا‘ واضح عامری اس سے چند روز پہلے قتل ہو چکا تھا‘ مستعین نے قرطبہ میں داخل ہو کر تخت خلافت پر جلوس کیا۔