عبدالرحمن ثالث

خلیفہ کی وفات

اس خلیفہ کی وفات کے بعد اس کے کاغذات میں سے خلیفہ کے ہاتھ کی لکھی ہوئی ایک یادداشت نکلی جس میں خلیفہ نے اپنے پچاس سالہ عہد حکومت کے ان دنوں کا حال لکھا تھا۔ جن میں خلیفہ کو کوئی فکر نہ تھا اور ایسے دنوں کی تعداد جو افکار سے خالی تھے صرف چودہ تھی۔ وفات کے وقت خلیفہ کے گیارہ لڑکے موجود تھے۔ جن میں حکم بن عبدالرحمن ولی عہد تھا۔