امانت کو غنیمت سمجھنا

امانت کو غنیمت سمجھنا

اللہ تعالیٰ نے امانت کی حفاظت کرنے اور اسے اس کے مالک کو لوٹانے کا حکم دیا ہے، ارشاد الٰہی ہے: ’’اللہ تعالیٰ تمہیں تاکیدی حکم دیتا ہے کہ امانت والوں کی امانتیں انہیں پہنچاؤ ۔‘‘ (النساء: ۵۸) آخری زمانے میں ایک مالدار آدمی کے پاس امانت رکھی جائے گی تاکہ وہ اس کی حفاظت کرے۔ مگر وہ اسے غنیمت جان کر اپنی ملکیت بنالے گا اور اس کے اصل مالک سے جھگڑا کرے گا اور اسے امانت واپس نہیں لوٹائے گا۔