امین کو خائن اور خائن کو امین بنانا

امین کو خائن اور خائن کو امین بنانا

یہ بھی قیامت کی نشانیوں میں سے ہے۔ یہ گزر چکا ہے کہ قیامت کی نشانیوں میں سے ایک امانت کا اٹھ جانا ہے۔ اور یہ کہ کام نا اہل لوگوں کے سپرد کیے جائیں گے۔ اور قیامت کی نشانیوں میں سے یہ بھی ہے کہ امانت دار انسان کو خائن کہا جائے گا ؛ یعنی اس کی امانت داری میں شک کیا جائے گا اور اس کی امانت داری اور سچائی پر اعتماد نہیں کیا جائے گا۔ جب کہ دوسری جانب جھوٹے ؛ منافق اور خائن پر اعتماد کیا جائے گا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد کی جان ہے! قیامت قائم نہیں ہوگی یہاں تک کہ…اور فرمایا:… خائن کو امانت دار اور امانت دار کو خائن سمجھا جائے گا۔‘‘ ( دیکھیں نشانی نمبر ۱۷)