فحاشی کا ظہور

فحاشی کا ظہور

فحاشی : سُستی سے ایسا لباس پہننے کا نام ہے جس سے انسان ننگا نظر آرہا ہو۔ اور بول چال میں ایسے الفاظ استعمال کرنے کو فحاشی کہا جاتا ہے جن کے بولنے میں حیا آتی ہو۔ اور ایسے ہی گالم گلوچ اور لعن طعن کرنا اور بیہودہ گوئی سے کام لینا بھی فحاشی کے دائرے میں آتاہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نہ ہی فحش انسان تھے اور نہ ہی فحش گوئی سے کام لیتے تھے۔ قیامت کی نشانیوں میں سے ایک یہ بھی ہے کہ فحش عام ہوجائے ؛ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد کی جان ہے! قیامت قائم نہیں ہوگی یہاں تک کہ فحاشی پھیل جائے۔‘‘