حقوق العباد
بھائیوں کے حقوق
ہر مسلمان کے نزدیک بھائیوں کے حقوق بھی آباء و اجداد اور اولاد کے حقوق کی طرح ضروری ہیں۔چھوٹے بھائیوں پر لازم ہے کہ وہ اپنے بڑے بھائیوں کا اسی طرح احترام کریں جس طرح کہ وہ اپنے آباء کی عزت و توقیر کرتے ہیں،نیز بڑے بھائیوں پر چھوٹے بھائیوں کے کچھ حقوق ہیں جیسا کہ ان پر ان کے والدین کے حقوق و واجبات ہیں۔
حدیثِ نبوی ہے:’’بڑے بھائیوں کا حق چھوٹے بھائیوں پر اسی طرح ہے جس طرح کہ والد کا حق اولاد پر۔‘‘[3]
فرمانِ نبوی ہے:’بِرَّ أُمَّکَ وَ أَبَاکَ،وَ أُخْتَکَ وَ أَخَاکَ،ثُمَّ أَدْنَاکَ أَدْنَاکَ‘
’’اپنی ماں،باپ،پھر بہن،بھائی،پھر درجہ بدرجہ دیگر قریبی رشتہ داروں کے ساتھ اچھا سلوک و برتاؤ کر۔‘‘ [4]