بیع و تجارت کا بیان
سودی چیزوں کی اجناس کا بیان
جمہور صحابہ رضی اللہ عنہم اور ائمۂ کرام رحمۃ اللہ علیہم کہتے ہیں کہ سونا ایک جنس ہے اور چاندی الگ جنس۔گندم الگ جنس ہے،جو الگ جنس اور کھجور کی تمام انواع ایک جنس ہیں،دالیں مختلف اجناس ہیں،مثلاً:لوبیا ایک جنس ہے،چنا اس سے الگ جنس اور چاول ایک اور جنس۔اسی طرح مکئی جنس ہے اور تیل کی تمام اقسام ایک ہی جنس شمار ہوتی ہیں۔اسی طرح شہد الگ جنس ہے اور گوشت کی کئی اجناس ہیں۔اونٹ کا گوشت ایک جنس ہے تو گائے کا گوشت الگ جنس اور اسی طرح بھیڑ کا گوشت ایک جنس اور پرندوں کا گوشت ایک جنس اور اسی طرح مختلف مچھلیوں کا گوشت بھی ایک جنس کہلاتا ہے۔