حج اور عمرے کا بیان

حج وعمرہ کے ارکان

حج کے چار رکن ہیں:احرام،طواف،صفا ومروہ کی سعی اور وقوف عرفہ۔ان میں سے کوئی ایک رکن بھی ساقط ہو جائے تو حج باطل ہو جائے گا۔ اور اسی طرح عمرہ کے تین رکن ہیں:احرام،طواف اور صفا و مروہ کی سعی۔ان کے بغیر عمرہ پورا نہیں ہوتا۔ان ارکان کی تفصیل حسب ذیل ہے: حج اور عمرہ کے ارکان میں پہلا رکن احرام ہے،جس کا مقصد ان دو عبادتوں میں سے کسی ایک عبادت میں داخل ہونے کی نیت کرنا ہے،جس میں عام لباس کی جگہ احرام باندھنا اور تلبیہ پکارنا ہے۔اس میں واجبات،سنن اور ممنوعات ہیں۔