جنازے کا بیان

تین دن سے زائد سوگ منانا حرام ہے

کوئی مسلمان عورت کسی میت پر تین دن سے زیادہ سوگ نہیں کر سکتی۔سوائے اپنے خاوند کے کہ اس پر چار ماہ دس دن سوگ کرنا لازم ہے،اس لیے کہ آپ کا ارشاد ہے: ((لَا تُحِدُّ امْرَأَۃٌ عَلٰی مَیِّتٍ فَوْقَ ثَلَاثٍ إِلَّا عَلٰی زَوْجٍ أَرْبَعَۃَ أَشْھُرٍ وَّعَشْرًا)) ’’عورت کسی میت پر تین دن سے زیادہ سوگ نہ کرے،ہاں خاوند پر وہ چار ماہ دس دن(تک)سوگ کرے گی۔‘‘[4]