غسل کا بیان

غسل کے فرائض

1: نیت کرنا:جنابت زائل کرنے کے لیے نہانے کا دل میں ارادہ ضروری ہے،اس لیے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: ((إِنَّمَا الْأَعْمَالُ بِالنِّیَّاتِ،وَإِنَّمَا لِکُلِّ امْرِیئٍ مَّا نَوٰی))’’عملوں کا انحصار،نیتوں پر ہے اور ہر آدمی کے لیے وہی کچھ ہے جو وہ ارادہ کرے۔‘‘[2] 2: جسم کے ہر حصے تک پانی پہنچانا،جہاں تک ہاتھ پہنچ سکے،جسم کو خوب ملنا چاہیے اور پانی اس حد تک جسم پر بہایا جائے کہ یقین ہو جائے کہ کوئی جگہ خشک نہیں رہی۔ 3: انگلیوں اور بالوں کا خلال کرنا اور جس جگہ امکان ہو کہ پانی نہیں پہنچے گا،جیسے ناف کا اندرونی حصہ،وہاں اہتمام کے ساتھ پانی پہنچانا اور خشک جگہ کو تر کرنا۔