صحابہ کرام ؓ کی غیبی تائید
آسمان سے آنے والے ڈول کے ذریعے پانی پلایاجانا
حضرت عثمان بن قاسم کہتے ہیں: حضرت اُمِّ اَیمنؓ نے ہجرت کی تو رَوحاء سے پہلے ہی مُنْصَرَف مقام پر انھیں شام ہوگئی۔ یہ روزے سے تھیں اور ان کے پاس پانی بھی نہیں تھا اور پیاس کے مارے براحال تھا، تو آسمان سے سفید رسی سے بندھا ہوا پانی کا ایک ڈول آیا۔ حضرت اُمِ اَیمنؓ نے وہ ڈول لے کر اس میں سے خوب پانی پیا یہاں تک کہ اچھی طرح سیراب ہوگئیں۔ وہ فرمایا کرتی تھیں: اس کے بعد مجھے کبھی پیاس نہیں لگی، حالاںکہ میں سخت گرمیوں میں روزہ رکھا کرتی تھی تاکہ مجھے پیاس لگے، لیکن پھر بھی پیاس نہیں لگتی تھی۔ 1