صحابہ کرام ؓ کی نصیحتیں

حضرت شَدّاد بن اَوس ؓ کی نصیحتیں

حضرت زِیاد بن ماہککہتے ہیں: حضرت شَدّاد بن اَوس ؓ فرمایا کرتے تھے: آپ لوگوں نے خیر نہیں دیکھی اس کے اسباب دیکھے ہیں اور شر نہیں دیکھا اس کے اسباب دیکھیں ہیں۔ ساری کی ساری خیر اپنی تمام صورتوں کے ساتھ جنت میں ہے اور سارا کا سارا شر اپنی تمام صورتوں کے ساتھ جہنم کی آگ میں ہے۔اور دنیا تو وہ سامان ہے جو سامنے موجود ہے نظر آرہاہے، جس میں سے نیک اور برے سب کھارہے ہیں۔ اور آخرت ایک سچا وعدہ ہے جس میں سب پر غالب آنے والے بادشاہ یعنی اللہ تعالیٰ فیصلہ کریں گے۔ اور دنیا اور آخرت میں سے ہر ایک کے بیٹے یعنی ہر ایک کے چاہنے والے ہیں، لہٰذا تم آخرت کے بیٹوں میں سے بنو اور دنیا کے بیٹوں میں سے نہ بنو۔ حضرت ابوالدرداء ؓ نے فرمایا: بعض لوگوں کو علم تو مل جاتاہے،لیکن بُردباری نہیں ملتی۔ اور حضرت ابویعلیٰ (یہ حضرت شداد کی کنیت ہے) کو علم بھی ملا اور بُردباری بھی۔ 2