صحابہ کرام ؓ کی نصیحتیں
حضرت عبداللہ بن زبیر ؓکی نصیحتیں
حضرت وَہب بن کیسانکہتے ہیں: حضرت عبداللہ بن زبیر ؓنے مجھے یہ نصیحت لکھ کر بھیجی:
امابعد! تقویٰ والے لوگوں کی کچھ نشانیاں ہوتی ہیں جن سے وہ پہچانے جاتے ہیں اور وہ خود بھی جانتے ہیں کہ ان کے اندر یہ نشانیاں ہیں۔اور وہ نشانیاں یہ ہیں: مصیبت پر صبر کرنا، رضابرقضا، نعمتوں پر شکر کرنا اور قرآن کے حکم کے سامنے جھک جانا۔ امام کی مثال بازار جیسی ہے۔ جو چیز بازار میں چلتی ہے اور جس کا رواج ہوتاہے وہی چیز بازار میں لائی جاتی ہے۔ اسی طرح امام کے پاس اگر حق کارواج چل پڑے تو اس کے پاس حق ہی لایاجائے گا اور حق والے ہی اس کے پاس آئیں گے، اور اگر اس کے پاس باطل کا رواج چل پڑے تو باطل والے ہی اس کے پاس آئیں گے اور باطل ہی اس کے پاس چلے گا۔ 1