صحابہ کرام ؓ کی نصیحتیں
حضرت عبداللہ بن عمر ؓکی نصیحتیں
حضرت ابنِ عمر ؓنے فرمایا: بندے کو جب بھی دنیا کی کوئی چیز ملتی ہے تو اس کی وجہ سے اللہ کے ہاں اس کادرجہ کم ہوجاتاہے، اگرچہ وہ اللہ کے ہاں عزت وشرف والا ہو۔ 3
حضرت ابنِ عمر ؓ نے فرمایا: بندہ اس وقت تک ایمان کی حقیقت کو نہیں پہنچ سکتا جب تک کہ آخرت پر دنیا کو ترجیح دینے کی وجہ سے لوگوں کو کم عقل نہ سمجھے۔ 4
حضرت مجاہدکہتے ہیں: میں حضرت ابنِ عمر ؓ کے ساتھ چلاجارہاتھا کہ اتنے میں ان کا ایک ویران جگہ پر گزر ہوا۔ انھوں نے مجھ سے فرمایا: تم یہ کہو: اے ویرانے! تیرے ہاں رہنے والوں کا کیا بنا؟ میں نے کہا: اے ویرانے! تیرے ہاں رہنے والوں کیا بنا؟ حضرت ابنِ عمرؓنے فرمایا: وہ سب خود تو چلے گئے، البتہ ان کے اعمال باقی رہ گئے۔ 5