صحابہ کرام ؓ کے بیانات
حضرت ابوالدرداء ؓ کا بیان
حضرت حوشب فزاریکہتے ہیں: میں نے حضرت ابوالدرداء ؓکو منبر پر بیان میں یہ فرماتے ہوئے سنا کہ
میں اس دن سے بہت ڈرتاہوں جس دن میراربّ مجھے پکار کر کہے گا: اے عُویمر! میں کہوں گا: لبیک۔پھر میرا ربّ کہے گا: تُو نے اپنے علم پر کیا عمل کیا؟ اللہ کی کتاب کی وہ آیت بھی آئے گی جو کسی برے عمل سے روکنے والی ہے اور وہ آیت بھی آئے گی جو کسی نیک عمل کا حکم کرنے والی ہے اور ہر آیت مجھ سے اپنے حق کا مطالبہ کرے گی۔ اب اگر میں نے اس نیک عمل کو نہیں کیا ہوگا تو وہ حکم دینے والی آیت میرے خلاف گواہی دے گی اور اگر میںنے اس برے کام کو نہیں چھوڑا ہوگا تو وہ روکنے والی آیت میرے خلاف گواہی دے گی۔ اب بتائو میں کیسے چھوٹ سکتاہوں۔ 3