صحابہ کرام ؓ کے بیانات
حضرت عمیر بن سعد ؓ کا بیان
حضرت سعد بن سُوَیدکہتے ہیں:حضرت عمیر بن سعد ؓ نبی کریم ﷺ کے صحابہ میں سے تھے اور حِمص کے گورنر تھے۔ وہ منبر پر فرمایا کرتے تھے:
غور سے سنو! اسلام کی ایک مضبوط دیوار ہے اور اس کا ایک مضبوط دروازہ ہے۔ اسلام کی دیوار عدل وانصاف ہے اور اس کا دروازہ حق ہے۔ لہٰذا جب دیوار توڑ دی جائے گی اور دروازے کے ٹکڑے ٹکڑے کردیے جائیں گے تو اسلام مفتوح ہوجائے گا۔ اور جب تک سلطان قوی ہوگا اسلام مضبوط رہے گا اور سلطان کی قوت تلوار سے قتل کرنے یا کوڑے مارنے سے نہیں ہے، بلکہ حق کے فیصلے کرنے اور عدل وانصاف کرنے سے ہے۔ 1