صحابہ کرام ؓ کے بیانات
حضورﷺ کی رشتہ داری کے فائدہ دینے کے با رے میں حضورﷺ کا بیان
حضرت ابو سعید ؓ فرماتے ہیں: میں نے حضورﷺکو منبر پر یہ فرماتے ہوئے سنا کہ
لوگوں کو کیا ہو گیا کہ یوں کہتے ہیں: رسول اﷲ ﷺ کی رشتہ داری قیامت کے دن کوئی فائدہ نہیں دے گی۔ ا ﷲ کی قسم!میری رشتہ داری دنیا اور آخرت میں جڑی ہوئی ہے، دونوں جگہ فائد ہ دے گی۔ اور اے لوگو! میں تم سے پہلے(تمہاری ضروریات کا خیال کرنے کے لیے) آگے جا رہا ہوں اور قیامت کے دن حوض (کوثر) پر ملوں گا۔ کچھ لوگ (وہاں) کہیں گے: یا رسول اﷲ!میں فلاںبن فلاں یعنی آپ کا رشتہ دار ہوں۔ میں کہو ںگا: نسب کو تو میں نے پہچان لیا، لیکن تم نے میرے بعد بہت سے نئے کام ایجاد کیے اور اُلٹے پاؤں کفر میں واپس چلے گئے (ایمان وعمل کے بغیر میری رشتہ داری کام نہیں دیتی اورایمان و عمل کے ساتھ خوب کا م دیتی ہے)۔2