صحابہ کرام ؓ کے بیانات
اپنا مال خرچ کر کے ان اَحکام کو پورا کریں، اور وہ اُمتِ مسلمہ کو فا نی مال اور ختم ہو جانے والے سامان پر کھڑا نہیںکرتے تھے۔
نبی کریم ﷺ اور آپ کے صحابۂ کرام ؓ کس طرح جمعوں میں، جماعتوںمیں، حج اور غز وات میں، اور تمام حالات میں بیان کیا کرتے تھے اور لوگوں کو اﷲ کا حکم ماننے کی تر غیب دیا کر تے تھے چاہے اﷲ کے حکم مشاہدہ اور تجر بہ کے خلاف کیوں نہ ہو ں۔اور کس طرح لوگوں کے دلوں میں دنیا اور اس کی فانی لذتوں کی بے رغبتی، اور آخرت اور اس کی ہمیشہ رہنے والی لذتوں کا شوق پیدا کیا کر تے تھے، اور گو یا کہ وہ پو ری اُمّتِ مسلمہ کو، مال دار اور غریب کو، خواص اور عوام کو اس بات پر کھڑا کر تے تھے کہ اﷲ اور اُس کے رسول کی طرف سے جو اَحکام ان کی طرف متو جّہ ہیں وہ اپنی جان لگا کر اپنا مال خرچ کر کے ان اَحکام کو پورا کریں، اور وہ اُمتِ مسلمہ کو فا نی مال اور ختم ہو جا نے والے سامان پر کھڑا نہیںکرتے تھے۔