صحابہ کرام ؓ کا ایمان
صلوٰۃُ التوبہ
حضرت بُریدہ ؓ فرماتے ہیں: ایک دن صبح کے وقت حضورﷺ نے حضرت بلال ؓ کو بلاکر فرمایا: اے بلال! تم کس عمل کی وجہ سے مجھ سے پہلے جنت میں چلے گئے؟ آج رات میں جنت میں داخل ہوا تو میں نے اپنے آگے تمہارے چلنے کی آہٹ سنی۔ انھوں نے عرض کیا: یارسول اﷲ! جب بھی مجھ سے گناہ ہوجاتا ہے تومیں فوراً دو رکعت صلوٰۃ التوبہ پڑھتا ہوں، اور جب بھی میرا وضو ٹوٹتا ہے تو میں اسی وقت فوراً وضو کرکے دو رکعت نفل (تَحِیَّۃُ الْوُضُوْئِ) پڑھتا ہوں۔1