نبی کریمﷺ اور صحابہؓ کے اخلاق
نبی کریم ﷺ کے صحابہ ؓ کی بردباری
حضرت ابو زعراء ؓ فرماتے ہیں کہ حضرت علی بن ابی طالبؓ فرمایا کرتے تھے کہ میں، میری پاکیزہ بیویاں اور میری نیک اولاد بچپن میں سب سے زیادہ بردبار تھی اور بڑے ہو کر سب سے زیادہ علم والی بن گئی۔ ہمارے ذریعہ سے اللہ تعالیٰ جھوٹ اور غلط بات کو دور کرتا ہے اور ہمارے ذریعہ سے باؤلے بھیڑیے کے دانتوں کو توڑ تا ہے، اور جو چیزیں تم سے زبردستی چھینی جاتی ہیں وہ ہمارے ذریعہ سے اللہ تعالیٰ واپس کرواتا ہے، اور تمہاری گردن کی (غلامی کی) رسیاں کھولتا ہے، اور ہمارے ذریعہ سے اللہ شروع کراتا ہے اور اختتام کو پہنچاتا ہے۔2
اور حضرت سعد بن ابی وقاصؓ کا یہ فرمان گذر چکا ہے کہ میں نے حضرت ابن عباس ؓ سے زیادہ حاضر دماغ، زیادہ عقل مند، زیادہ علم رکھنے والا اور زیادہ بردبار کوئی نہیں دیکھا۔3