صحابہ کرام ؓ کا مسلمانوں کے مال اور جان کا احترام کرنا
مسلمان کی ضرورت پوری کرنا
حضرت علی ؓ فرماتے ہیں: مجھے معلوم نہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ان دو نعمتوں میں سے کون سی نعمت سے نواز کر مجھ پر بڑا احسان کیا ہے: ایک یہ کہ ایک آدمی یہ اُمید لگا کر میری طرف خلوص چہرہ کے ساتھ آتا ہے کہ اس کی ضرورت مجھ سے پوری ہوگی۔ اور دوسری یہ کہ اللہ تعالیٰ میرے ہاتھوں اس کی ضرورت آسانی سے پوری کرادیتے ہیں۔ (اب یہ اس کا مجھ سے اپنی اُمید لگانا یہ اللہ کی بڑی نعمت ہے، یا میرا اس کی ضرورت کو پورا کرنا بڑی نعمت ہے) اور میں کسی مسلمان کی ایک ضرورت پوری کر دوں یہ مجھے زمین بھر سونا چاندی ملنے سے زیادہ محبوب ہے۔1