صحابہ کرام ؓ کا مسلمانوں کے مال اور جان کا احترام کرنا
مسلمان کی جان ضایع کرنے سے بچنا
حضرت انس بن مالکؓ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطّابؓ نے مجھ سے پوچھا: جب تم کسی شہر کا محاصرہ کرتے ہو تو کیا کرتے ہو؟ میں نے کہا: ہم شہر کی طرف کھال کی مضبوط ڈھال دے کر کسی آدمی کو بھیجتے ہیں۔ حضرت عمر نے فرمایا: ذرا یہ بتاؤ اگر شہر والے اسے پتھر ماریں تو اس کا کیا بنے گا؟ میں نے کہا: وہ تو قتل ہو جائے گا۔ حضرت عمر نے فرمایا: ایسا نہ کیا کرو۔ اس ذات کی قسم جس کے قبضہ میں میری جان ہے! مجھے اس بات سے بالکل خوشی نہیں ہوگی کہ تم ایک مسلمان کی جان ضایع کر کے ایسا شہر فتح کرلو جس میں چار ہزار جنگ جو جوان ہوں۔3