صحابہ کرام ؓ کا اللہ کے راستے میں خرچ کرنا
حضرت عبد اللہ بن اَرقم ؓ کا مال واپس کرنا
حضرت عمرو بن دینار ؓکہتے ہیں: حضرت عثمان ؓ نے حضرت عبد اللہ بن اَرقم ؓ کو بیت المال کا ذمہ دار ونگران مقرر کیا اور انھیں تین لاکھ اس خدمت کے عوض دینے چاہے تو حضرت عبد اللہ بن اَرقم نے لینے سے انکار کر دیا۔
اور حضرت امام مالک ؓکہتے ہیں: مجھے یہ بات پہنچی ہے کہ حضرت عثمان ؓ نے حضرت عبد اللہ بن اَرقم ؓکو تیس ہزار بطورِ معاوضہ کے دینے چاہے، لیکن انھوں نے لینے سے انکار کر دیا اور کہا کہ میں نے تو اللہ کے لیے کا م کیا تھا۔1