صحابہ کرام ؓ کا اللہ کے راستے میں خرچ کرنا
حضرت عبد اللہ بن جعفر بن ابی طالب ؓ کا مال واپس کرنا
حضرت محمد بن سیرین ؓکہتے ہیں: عراق کے دیہات کے ایک چوہدری نے حضرت ابنِ جعفر ؓ سے کہا کہ وہ اس کی ضرورت کے بارے میں حضرت علی ؓ سے سفارش کر دیں۔ چناںچہ انھوں نے حضرت علی سے اس کی سفارش کر دی۔ حضرت علی نے اس کی وہ ضرورت پوری کر دی۔ اس پر اس چوہدری نے حضرت ابنِ جعفر کے پاس چالیس ہزار بھیجے۔ لوگوں نے بتایا کہ یہ اس چوہدری نے بھیجے ہیں تو انھیں واپس کر دیا اور فرمایا: ہم نیکی بیچا نہیں کرتے۔3