صحابہ کرام ؓ کا اللہ کے راستے میں خرچ کرنا

حضرت جعفر بن ابی طالب ؓ کا کھانا کھلانا

حضرت ابو ہریرہ ؓ فرماتے ہیںکہ حضرت جعفر بن ابی طالب ؓ غریبوں، مسکینوں کے حق میں سب سے اچھے آدمی تھے۔ وہ ہمیں (اپنے گھر) لے جاتے اور جو کچھ گھر میں ہوتا وہ ہمیں کھلا دیتے یہاں تک کہ بعض دفعہ تو گھی کی خالی کپّی ہمارے پاس لے آتے جس میں کچھ بھی نہ ہوتا۔ وہ اسے پھاڑ دیتے اور جو کچھ اس میں ہوتا ہم اسے چاٹ لیتے۔1