حضراتِ خُلَفا واُمَرا کی طرزِزندگی

حضرت ابو ہریرہ ؓ کا قصہ

حضرت ثعلبہ بن ابی مالک قرظی ؓ کہتے ہیں: حضرت ابو ہریرہ ؓ مروان کی جگہ مدینہ کے گورنر تھے۔ ایک دن لکڑیوں کا گٹھڑ اُٹھائے ہوئے بازار میں آئے اور بطورِ مزاح فرمایا: اے ابنِ ابی مالک! امیر کے لیے راستہ کشادہ کردو۔ میں نے ان سے کہا: یہ راستہ تو امیر کے لیے کافی ہے۔ انھوں نے کہا: ارے! امیر کے سر پر لکڑیوں کا گٹھڑ بھی ہے، اس لیے ان کے لیے یہ راستہ کافی نہیں ہے، اس لیے امیر کے لیے راستہ کشادہ کردو۔2