حضرات صحابۂ کرام ؓ کی بہادری
جہاد سے واپس آنے والے غازیوں کا استقبال کرنا
حضرت سائب بن یزید ؓ فرماتے ہیں کہ جب حضور ﷺ غزوۂ تبوک سے واپس مدینہ تشریف لائے تو لوگوں نے آپ کا استقبال کیا اور میں نے بھی بچوں کے ساتھ ثنیّۃالوداع جا کر حضور ﷺ کا استقبال کیا۔1
حضرت سائب ؓ فرماتے ہیں کہ جب حضور ﷺ غزوۂ تبوک سے واپس تشریف لائے تو لوگ آپ کا استقبال کرنے کے لیے ثنیّۃالوداع تک آئے۔ میں نو عمر بچہ تھا، میں بھی لوگوں کے ساتھ آگیا اور ہم نے آ پ کا استقبال کیا ۔2