صحابۂ کرام ؓ کا اپنے وطن کو چھوڑنا

قبیلۂ بنو اسلم کی ہجرت

حضرت اِیاس بن سَلَمہ بن اَکوع ؓ فرماتے ہیں کہ قبیلہ بنو اسلم کے لوگ ایک درد میں مبتلا ہوگئے۔ حضور ﷺ نے فرمایا: اے بنو اسلم! تم لوگ دیہات میں چلے جاؤ۔ انھوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ہم اسے پسند نہیں کرتے ہیں کہ ہم الٹے پاؤں دیہات کو واپس چلے جائیں۔ آپ نے فرمایا: تم ہمارے دیہات والے ہو اور ہم تمہارے شہر والے ہیں۔ جب تم ہمیں بلاؤگے تو ہم تمہاری بات مانیں گے اور جب ہم تمہیں بلائیں تو تم ہماری بات ماننا۔ اب تم جہاں بھی رہو مہاجر ہی شمارہوگے۔2