صحابۂ کرام ؓ کا اپنے وطن کو چھوڑنا

حضرت عبد اللہ بن عمر ؓ کی ہجرت

حضرت محمد بن زید فرماتے ہیں کہ حضرت ابنِ عمر ؓ جب اپنے (مکہ والے) اس مکان کے پاس سے گزرتے جس سے ہجرت کر کے (مدینہ)گئے تھے، تو اپنی دونوں آنکھوں کوبند کرلیتے اور نہ اسے دیکھتے او رنہ کبھی اس میں ٹھہرتے۔3 حضرت محمد بن زید بن عبداللہ بن عمر فرماتے ہیں کہ جب بھی حضرت ابنِ عمر ؓ حضور ﷺ کا ذکر کرتے تو رو پڑتے، اور جب بھی اپنے(مکہ والے) مکان کے پاس سے گزرتے تو اپنی دونوں آنکھیں بند کرلیتے۔ 4