86. At-Taariqالطارق
The Morning Star · Meccan · 17 ayahs · 1 rukus · محترمہ رفعت اعجاز
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
وَ السَّمَآءِ وَ الطَّارِقِۙ﴿1﴾
آسمان اور رات کے وقت آنے والے کی قسموَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا الطَّارِقُۙ﴿2﴾
اور تم کو کیا معلوم کہ رات کے وقت آنے والا کیا ہے ؟النَّجْمُ الثَّاقِبُۙ﴿3﴾
وہ تا را ہے چمکنے والا۔اِنْ كُلُّ نَفْسٍ لَّمَّا عَلَیْهَا حَافِظٌؕ﴿4﴾
کہ کوئی متنفس نہیں جس پر نگہبان مقرر نہیں۔فَلْیَنْظُرِ الْاِنْسَانُ مِمَّ خُلِقَؕ﴿5﴾
تو انسان کو دیکھنا چاہیے کہ وہ کا ہے سے پیدا ہوا ہےخُلِقَ مِنْ مَّآءٍ دَافِقٍۙ﴿6﴾
وہ اچھلتے ہوئے پانی سے پیدا ہوا ہےیَّخْرُجُ مِنْۢ بَیْنِ الصُّلْبِ وَ التَّرَآئِبِؕ﴿7﴾
جو پیٹھ اور سینے کے درمیان میں سے نکلتا ہے۔اِنَّهٗ عَلٰى رَجْعِهٖ لَقَادِرٌؕ﴿8﴾
بیشک اللہ اس کو دوبارہ پیدا کرسکتا ہےیَوْمَ تُبْلَى السَّرَآئِرُۙ﴿9﴾
جس دن دلوں کے بھید جانچے جائیں گےفَمَا لَهٗ مِنْ قُوَّةٍ وَّ لَا نَاصِرٍؕ﴿10﴾
تو انسان کی کچھ پیش نہ چل سکے گی اور نہ کوئی اس کا مددگار ہوگاوَ السَّمَآءِ ذَاتِ الرَّجْعِۙ﴿11﴾
آسمان کی قسم جو مینہ برساتا ہے۔وَ الْاَرْضِ ذَاتِ الصَّدْعِۙ﴿12﴾
اور زمین کی قسم جو پھٹ جاتی ہے۔اِنَّهٗ لَقَوْلٌ فَصْلٌۙ﴿13﴾
کہ یہ کلام حق کو باطل سے جدا کرنے والا ہےوَّ مَا هُوَ بِالْهَزْلِؕ﴿14﴾
اور یہ کوئی ہنسی کی بات نہیںاِنَّهُمْ یَكِیْدُوْنَ كَیْدًاۙ﴿15﴾
یہ لوگ تو اپنی تدبیروں میں لگ رہے ہیں۔وَّ اَكِیْدُ كَیْدًاۚۖ﴿16﴾
اور ہم اپنی تدبیر کر رہے ہیںفَمَهِّلِ الْكٰفِرِیْنَ اَمْهِلْهُمْ رُوَیْدًا۠ع﴿17﴾
تو تم کفار کو مہلت دو بس چند روز ہی مہلت دو