81. At-Takwirالتكوير

The Overthrowing · Meccan · 29 ayahs · 1 rukus · محترمہ رفعت اعجاز

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

  1. اِذَا الشَّمْسُ كُوِّرَتْ۪ۙ﴿1﴾

    جب سورج لپیٹ لیا جائے گا
  2. وَ اِذَا النُّجُوْمُ انْكَدَرَتْ۪ۙ﴿2﴾

    جب تارے بےنور ہوجائیں گے
  3. وَ اِذَا الْجِبَالُ سُیِّرَتْ۪ۙ﴿3﴾

    اور جب پہاڑ چلائے جائیں گے
  4. وَ اِذَا الْعِشَارُ عُطِّلَتْ۪ۙ﴿4﴾

    اور جب دس مہینے کی حاملہ اونٹنیاں اپنے حال پر چھوڑ دی جائیں گی
  5. وَ اِذَا الْوُحُوْشُ حُشِرَتْ۪ۙ﴿5﴾

    اور جب وحشی جانور سمیٹ کر جمع کئے جائیں گے
  6. وَ اِذَا الْبِحَارُ سُجِّرَتْ۪ۙ﴿6﴾

    اور جب دریا آگ ہوجائیں گے
  7. وَ اِذَا النُّفُوْسُ زُوِّجَتْ۪ۙ﴿7﴾

    اور جب روحیں بدنوں سے ملا دی جائیں گی
  8. وَ اِذَا الْمَوْءٗدَةُ سُئِلَتْ۪ۙ﴿8﴾

    اور جب اس لڑکی سے جو زندہ دفنا دی گئی ہو پوچھا جائے گا
  9. بِاَیِّ ذَنْۢبٍ قُتِلَتْۚ﴿9﴾

    کہ وہ کس گناہ پر مار دی گئی
  10. وَ اِذَا الصُّحُفُ نُشِرَتْ۪ۙ﴿10﴾

    اور جب عملوں کے دفتر کھولے جائیں گے
  11. وَ اِذَا السَّمَآءُ كُشِطَتْ۪ۙ﴿11﴾

    اور جب آسمان کی کھال کھینچ لی جائے گی
  12. وَ اِذَا الْجَحِیْمُ سُعِّرَتْ۪ۙ﴿12﴾

    اور جب دوزخ کی آگ بھڑکائی جائے گی
  13. وَ اِذَا الْجَنَّةُ اُزْلِفَتْ۪ۙ﴿13﴾

    اور جب بہشت قریب لائی جائے گی
  14. عَلِمَتْ نَفْسٌ مَّاۤ اَحْضَرَتْؕ﴿14﴾

    تب ہر شخص معلوم کرے گا کہ وہ کیا لے کر آیا ہے
  15. فَلَاۤ اُقْسِمُ بِالْخُنَّسِۙ﴿15﴾

    ہم کو ان ستاروں کی قسم جو پیچھے ہٹتے ہیں
  16. الْجَوَارِ الْكُنَّسِۙ﴿16﴾

    اور جو سیر کرتے اور غائب ہوجاتے ہیں
  17. وَ الَّیْلِ اِذَا عَسْعَسَۙ﴿17﴾

    اور رات کی قسم جب ختم ہونے لگتی ہے
  18. وَ الصُّبْحِ اِذَا تَنَفَّسَۙ﴿18﴾

    اور صبح کی قسم جب نمودار ہوتی ہے
  19. اِنَّهٗ لَقَوْلُ رَسُوْلٍ كَرِیْمٍۙ﴿19﴾

    کہ بیشک یہ قرآن فرشتہ عالی مقام کی زبان کا پیغام ہے
  20. ذِیْ قُوَّةٍ عِنْدَ ذِی الْعَرْشِ مَكِیْنٍۙ﴿20﴾

    جو صاحب عرش قوت والے کے ہاں اونچے درجہ والا ہے
  21. مُّطَاعٍ ثَمَّ اَمِیْنٍؕ﴿21﴾

    سردار اور امانت دار ہے
  22. وَ مَا صَاحِبُكُمْ بِمَجْنُوْنٍۚ﴿22﴾

    اور مکہ والو ! تمہارے رفیق (محمد ﷺ دیوانے نہیں ہیں
  23. وَ لَقَدْ رَاٰهُ بِالْاُفُقِ الْمُبِیْنِۚ﴿23﴾

    بیشک انہوں نے اس فرشتے کو آسمان کے کھلے یعنی شرقی کنارے پر دیکھا ہے
  24. وَ مَا هُوَ عَلَى الْغَیْبِ بِضَنِیْنٍۚ﴿24﴾

    اور وہ پوشیدہ باتوں کے ظاہر کرنے میں بخیل نہیں
  25. وَ مَا هُوَ بِقَوْلِ شَیْطٰنٍ رَّجِیْمٍۙ﴿25﴾

    اور یہ شیطان مردود کا کلام نہیں
  26. فَاَیْنَ تَذْهَبُوْنَؕ﴿26﴾

    پھر تم کدھر جارہے ہو
  27. اِنْ هُوَ اِلَّا ذِكْرٌ لِّلْعٰلَمِیْنَۙ﴿27﴾

    یہ تو جہان کے لوگوں کے لیے نصیحت ہے
  28. لِمَنْ شَآءَ مِنْكُمْ اَنْ یَّسْتَقِیْمَؕ﴿28﴾

    یعنی اس کے لیے جو تم میں سے سیدھی چال چلنا چاہے
  29. وَ مَا تَشَآءُوْنَ اِلَّاۤ اَنْ یَّشَآءَ اللّٰهُ رَبُّ الْعٰلَمِیْنَ۠ع﴿29﴾

    اور تم کچھ بھی نہیں چاہ سکتے مگر وہی جو اللہ رب العٰلمین چاہے