56. Al-Waaqiaالواقعة
The Inevitable · Meccan · 96 ayahs · 3 rukus · محترمہ رفعت اعجاز
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اِذَا وَقَعَتِ الْوَاقِعَةُۙ﴿1﴾
جب واقع ہونے والی واقع ہوجائےلَیْسَ لِوَقْعَتِهَا كَاذِبَةٌۘ﴿2﴾
اس کے واقع ہونے میں کچھ جھوٹ نہیںخَافِضَةٌ رَّافِعَةٌۙ﴿3﴾
کسی کو پست کرے کسی کو بلند۔اِذَا رُجَّتِ الْاَرْضُ رَجًّاۙ﴿4﴾
جب زمین بھونچال سے لرزنے لگےوَّ بُسَّتِ الْجِبَالُ بَسًّاۙ﴿5﴾
اور پہاڑ ٹوٹ کر ریزہ ریزہ ہوجائیں۔فَكَانَتْ هَبَآءً مُّنْۢبَثًّاۙ﴿6﴾
پھر غبار ہو کر اڑنے لگیں۔وَّ كُنْتُمْ اَزْوَاجًا ثَلٰثَةًؕ﴿7﴾
اور تم تین قسم کے ہوجاؤفَاَصْحٰبُ الْمَیْمَنَةِ١ۙ۬ مَاۤ اَصْحٰبُ الْمَیْمَنَةِؕ﴿8﴾
تو داہنے ہاتھ والے سبحان اللہ ، داہنے ہاتھ والے کیا ہی چین میں ہیںوَ اَصْحٰبُ الْمَشْئَمَةِ١ۙ۬ مَاۤ اَصْحٰبُ الْمَشْئَمَةِؕ﴿9﴾
اور بائیں ہاتھ والے ؟ کیا برے لوگ ہیں بائیں والے۔وَ السّٰبِقُوْنَ السّٰبِقُوْنَۚۙ﴿10﴾
اور جو آگے بڑھنے والے ہیں ! ان کا کیا کہنا، وہ آگے ہی بڑھنے والے ہیں۔اُولٰٓئِكَ الْمُقَرَّبُوْنَۚ﴿11﴾
وہی اللہ کے مقرب ہیںفِیْ جَنّٰتِ النَّعِیْمِ﴿12﴾
نعمتوں کے باغوں میںثُلَّةٌ مِّنَ الْاَوَّلِیْنَۙ﴿13﴾
زیادہ ہیں پہلوں میں سےوَ قَلِیْلٌ مِّنَ الْاٰخِرِیْنَؕ﴿14﴾
اور تھوڑے سے پچھلوں میں سےعَلٰى سُرُرٍ مَّوْضُوْنَةٍۙ﴿15﴾
قیمتی پتھروں سے جڑاؤ تختوں پر۔مُّتَّكِئِیْنَ عَلَیْهَا مُتَقٰبِلِیْنَ﴿16﴾
آمنے سامنے تکیہ لگائے ہوئے۔یَطُوْفُ عَلَیْهِمْ وِلْدَانٌ مُّخَلَّدُوْنَۙ﴿17﴾
نوجوان خدمت گزار لڑکے جو ہمیشہ ایک ہی حالت میں رہیں گے ان کے آس پاس پھریں گےبِاَكْوَابٍ وَّ اَبَارِیْقَ١ۙ۬ وَ كَاْسٍ مِّنْ مَّعِیْنٍۙ﴿18﴾
یعنی آبخورے اور آفتابے اور صاف شراب کے گلاس لے کرلَّا یُصَدَّعُوْنَ عَنْهَا وَ لَا یُنْزِفُوْنَۙ﴿19﴾
اس (شراب) سے نہ تو سر میں درد ہوگا اور نہ ان کی عقلیں زائل ہوں گیوَ فَاكِهَةٍ مِّمَّا یَتَخَیَّرُوْنَۙ﴿20﴾
اور میوے جس طرح کے ان کو پسند ہوںوَ لَحْمِ طَیْرٍ مِّمَّا یَشْتَهُوْنَؕ﴿21﴾
اور پرندوں کا گوشت جس کی ان کو خواہش ہووَ حُوْرٌ عِیْنٌۙ﴿22﴾
اور بڑی بڑی آنکھوں والی حوریں۔كَاَمْثَالِ اللُّؤْلُؤِ الْمَكْنُوْنِۚ﴿23﴾
جیسے صدف کے اندر چھپے ہوئے آبدار موتی۔جَزَآءًۢ بِمَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ﴿24﴾
یہ ان کے اعمال کا بدلہ ہے جو وہ کرتے تھےلَا یَسْمَعُوْنَ فِیْهَا لَغْوًا وَّ لَا تَاْثِیْمًاۙ﴿25﴾
وہاں نہ بیہودہ بات سنیں گے اور نہ گالی گلوچاِلَّا قِیْلًا سَلٰمًا سَلٰمًا﴿26﴾
مگر ہر طرف سلام ہی سلام ہوگا۔وَ اَصْحٰبُ الْیَمِیْنِ١ۙ۬ مَاۤ اَصْحٰبُ الْیَمِیْنِؕ﴿27﴾
اور داہنے ہاتھ والے سبحان اللہ، داہنے ہاتھ والے کیا ہی عیش میں ہیںفِیْ سِدْرٍ مَّخْضُوْدٍۙ﴿28﴾
یعنی بغیر کانٹوں کی بیریوں کے درختوںوَّ طَلْحٍ مَّنْضُوْدٍۙ﴿29﴾
اور تہہ بہ تہہ کیلوں۔وَّ ظِلٍّ مَّمْدُوْدٍۙ﴿30﴾
اور لمبے لمبے سایوںوَّ مَآءٍ مَّسْكُوْبٍۙ﴿31﴾
اور پانی کے جھرنوںوَّ فَاكِهَةٍ كَثِیْرَةٍۙ﴿32﴾
اور بیشمار میووں کے باغوں میں۔لَّا مَقْطُوْعَةٍ وَّ لَا مَمْنُوْعَةٍۙ﴿33﴾
جو نہ کبھی ختم ہوں اور نہ کوئی ان سے روکے۔وَّ فُرُشٍ مَّرْفُوْعَةٍؕ﴿34﴾
اور اونچے اونچے بچھونوں میں۔اِنَّاۤ اَنْشَاْنٰهُنَّ اِنْشَآءًۙ﴿35﴾
ہم نے ان حوروں کو پیدا کیا۔فَجَعَلْنٰهُنَّ اَبْكَارًاۙ﴿36﴾
اور ان کو کنواریاں بنایا۔عُرُبًا اَتْرَابًاۙ﴿37﴾
شوہروں کی پیاریاں اور ہم عمرلِّاَصْحٰبِ الْیَمِیْنِ٢ؕ۠ع﴿38﴾
یعنی داہنے ہاتھ والوں کے لیےثُلَّةٌ مِّنَ الْاَوَّلِیْنَۙ﴿39﴾
یہ بہت سے تو اگلے لوگوں میں سے ہیںوَ ثُلَّةٌ مِّنَ الْاٰخِرِیْنَؕ﴿40﴾
اور بہت سے پچھلوں میں سےوَ اَصْحٰبُ الشِّمَالِ١ۙ۬ مَاۤ اَصْحٰبُ الشِّمَالِؕ﴿41﴾
اور بائیں ہاتھ والے ؟ افسوس بائیں ہاتھ والے کیا ہی عذاب میں ہیں۔فِیْ سَمُوْمٍ وَّ حَمِیْمٍۙ﴿42﴾
یعنی دوزخ کی لپٹ اور کھولتے ہوئے پانی میںوَّ ظِلٍّ مِّنْ یَّحْمُوْمٍۙ﴿43﴾
اور سیاہ دھوئیں کے سائے میںلَّا بَارِدٍ وَّ لَا كَرِیْمٍ﴿44﴾
جو نہ ٹھنڈا ہے اور نہ خوشنمااِنَّهُمْ كَانُوْا قَبْلَ ذٰلِكَ مُتْرَفِیْنَۚۖ﴿45﴾
یہ لوگ اس سے پہلے عیش نعیم میں پڑے ہوئے تھےوَ كَانُوْا یُصِرُّوْنَ عَلَى الْحِنْثِ الْعَظِیْمِۚ﴿46﴾
اور بڑے سخت گناہ پر اڑے ہوئے تھے۔وَ كَانُوْا یَقُوْلُوْنَ١ۙ۬ اَئِذَا مِتْنَا وَ كُنَّا تُرَابًا وَّ عِظَامًا ءَاِنَّا لَمَبْعُوْثُوْنَۙ﴿47﴾
اور کہا کرتے تھے کہ بھلا جب ہم مرگئے اور مٹی ہوگئے اور ہڈیاں ہی ہڈیاں رہ گئے تو کیا ہمیں پھر اٹھنا ہوگا ؟۔اَوَ اٰبَآؤُنَا الْاَوَّلُوْنَ﴿48﴾
اور کیا ہمارے باپ دادا کو بھی ؟قُلْ اِنَّ الْاَوَّلِیْنَ وَ الْاٰخِرِیْنَۙ﴿49﴾
کہہ دو کہ بیشک پہلے اور پچھلےلَمَجْمُوْعُوْنَ١ۙ۬ اِلٰى مِیْقَاتِ یَوْمٍ مَّعْلُوْمٍ﴿50﴾
سب ایک روز، مقرر وقت پر جمع کئے جائیں گےثُمَّ اِنَّكُمْ اَیُّهَا الضَّآلُّوْنَ الْمُكَذِّبُوْنَۙ﴿51﴾
پھر تم اے جھٹلانے والے گمراہو !لَاٰكِلُوْنَ مِنْ شَجَرٍ مِّنْ زَقُّوْمٍۙ﴿52﴾
تھوہر کے درخت کھاؤ گےفَمَالِئُوْنَ مِنْهَا الْبُطُوْنَۚ﴿53﴾
اور اسی سے پیٹ بھرو گے۔فَشٰرِبُوْنَ عَلَیْهِ مِنَ الْحَمِیْمِۚ﴿54﴾
اور اس پر کھولتا ہوا پانی پیو گے۔فَشٰرِبُوْنَ شُرْبَ الْهِیْمِؕ﴿55﴾
اور پیو گے بھی اس طرح، جس طرح پیاسے اونٹ پیتے ہیں۔هٰذَا نُزُلُهُمْ یَوْمَ الدِّیْنِؕ﴿56﴾
جزا کے دن یہ ان کی ضیافت ہوگینَحْنُ خَلَقْنٰكُمْ فَلَوْ لَا تُصَدِّقُوْنَ﴿57﴾
ہم نے تم کو پہلی بار بھی تو پیدا کیا ہے تو تم دوبارہ اٹھنے کو کیوں سچ نہیں سمجھتے ؟اَفَرَءَیْتُمْ مَّا تُمْنُوْنَؕ﴿58﴾
دیکھو تو کہ جس نطفے کو تم عورتوں کے رحم میں ڈالتے ہوءَاَنْتُمْ تَخْلُقُوْنَهٗۤ اَمْ نَحْنُ الْخٰلِقُوْنَ﴿59﴾
کیا تم اس سے انسان کو بناتے ہو یا ہم بناتے ہیں۔نَحْنُ قَدَّرْنَا بَیْنَكُمُ الْمَوْتَ وَ مَا نَحْنُ بِمَسْبُوْقِیْنَۙ﴿60﴾
ہم نے تم میں مرنا ٹھہرا دیا ہے اور ہم اس بات سے عاجز نہیںعَلٰۤى اَنْ نُّبَدِّلَ اَمْثَالَكُمْ وَ نُنْشِئَكُمْ فِیْ مَا لَا تَعْلَمُوْنَ﴿61﴾
کہ تمہاری طرح کے اور لوگ تمہاری جگہ لے آئیں اور تم کو ایسے جہان میں جس کو تم نہیں جانتے پیدا کردیں۔وَ لَقَدْ عَلِمْتُمُ النَّشْاَةَ الْاُوْلٰى فَلَوْ لَا تَذَكَّرُوْنَ﴿62﴾
اور تم نے پہلی پیدائش تو جان ہی لی ہے پھر تم سوچتے کیوں نہیں ؟۔اَفَرَءَیْتُمْ مَّا تَحْرُثُوْنَؕ﴿63﴾
بھلا دیکھو تو جو کچھ تم بوتے ہو۔ءَاَنْتُمْ تَزْرَعُوْنَهٗۤ اَمْ نَحْنُ الزّٰرِعُوْنَ﴿64﴾
تو کیا تم اسے اگاتے ہو یا ہم اگاتے ہیں ؟لَوْ نَشَآءُ لَجَعَلْنٰهُ حُطَامًا فَظَلْتُمْ تَفَكَّهُوْنَ﴿65﴾
اگر ہم چاہیں تو اسے چورا چورا کردیں اور تم باتیں بناتے رہ جاؤ۔اِنَّا لَمُغْرَمُوْنَۙ﴿66﴾
کہ ہائے ہم تو مفت تاوان میں پھنس گئےبَلْ نَحْنُ مَحْرُوْمُوْنَ﴿67﴾
بلکہ ہم ہیں ہی بد نصیباَفَرَءَیْتُمُ الْمَآءَ الَّذِیْ تَشْرَبُوْنَؕ﴿68﴾
بھلا دیکھو تو جو پانی تم پیتے ہوءَاَنْتُمْ اَنْزَلْتُمُوْهُ مِنَ الْمُزْنِ اَمْ نَحْنُ الْمُنْزِلُوْنَ﴿69﴾
کیا تم نے اس کو بادل سے نازل کیا ہے یا ہم نازل کرتے ہیں ؟لَوْ نَشَآءُ جَعَلْنٰهُ اُجَاجًا فَلَوْ لَا تَشْكُرُوْنَ﴿70﴾
اگر ہم چاہیں تو ہم اسے کھاری کردیں پھر تم شکر کیوں نہیں کرتے ؟اَفَرَءَیْتُمُ النَّارَ الَّتِیْ تُوْرُوْنَؕ﴿71﴾
بھلا دیکھو تو جو آگ تم درخت سے نکالتے ہوءَاَنْتُمْ اَنْشَاْتُمْ شَجَرَتَهَاۤ اَمْ نَحْنُ الْمُنْشِئُوْنَ﴿72﴾
کیا تم نے اس کے درخت کو پیدا کیا یا ہم پیدا کرتے ہیں ؟نَحْنُ جَعَلْنٰهَا تَذْكِرَةً وَّ مَتَاعًا لِّلْمُقْوِیْنَۚ﴿73﴾
ہم نے اسے یاد دلانے اور مسافروں کے برتنے کو بنایا ہے۔فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِیْمِ۠ع﴿74﴾
تو تم اپنے خدائے بزرگ کے نام کی تسبیح کروفَلَاۤ اُقْسِمُ بِمَوٰقِعِ النُّجُوْمِۙ﴿75﴾
پس نہیں، ہمیں تاروں کی منزلوں کی قسموَ اِنَّهٗ لَقَسَمٌ لَّوْ تَعْلَمُوْنَ عَظِیْمٌۙ﴿76﴾
اور اگر تم سمجھو تو یہ بڑی قسم ہے۔اِنَّهٗ لَقُرْاٰنٌ كَرِیْمٌۙ﴿77﴾
کہ یہ بڑے رتبہ کا قرآن ہےفِیْ كِتٰبٍ مَّكْنُوْنٍۙ﴿78﴾
جو کتاب محفوظ میں لکھا ہوا ہےلَّا یَمَسُّهٗۤ اِلَّا الْمُطَهَّرُوْنَؕ﴿79﴾
اس کو وہی ہاتھ لگاتے ہیں جو پاک ہیںتَنْزِیْلٌ مِّنْ رَّبِّ الْعٰلَمِیْنَ﴿80﴾
رب العٰلمین کی طرف سے اتارا گیا ہےاَفَبِهٰذَا الْحَدِیْثِ اَنْتُمْ مُّدْهِنُوْنَۙ﴿81﴾
کیا تم اس کلام سے انکار کرتے ہو ؟وَ تَجْعَلُوْنَ رِزْقَكُمْ اَنَّكُمْ تُكَذِّبُوْنَ﴿82﴾
اپنا حصہ تم یہی لیتے ہو کہ اسے جھٹلاتے ہو۔فَلَوْ لَاۤ اِذَا بَلَغَتِ الْحُلْقُوْمَۙ﴿83﴾
بھلا جب روح گلے تک (میں) آپہنچتی ہےوَ اَنْتُمْ حِیْنَئِذٍ تَنْظُرُوْنَۙ﴿84﴾
اور تم اس وقت کی حالت دیکھا کرتے ہووَ نَحْنُ اَقْرَبُ اِلَیْهِ مِنْكُمْ وَ لٰكِنْ لَّا تُبْصِرُوْنَ﴿85﴾
اور ہم اس مرنے والے سے تم سے بھی زیادہ نزدیک ہوتے ہیں لیکن تم کو نظر نہیں آتےفَلَوْ لَاۤ اِنْ كُنْتُمْ غَیْرَ مَدِیْنِیْنَۙ﴿86﴾
پس اگر تم کسی کے بس میں نہیں ہوتَرْجِعُوْنَهَاۤ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ﴿87﴾
تو اگر سچے ہو تو روح کو تم واپس کیوں نہیں لے آتے۔فَاَمَّاۤ اِنْ كَانَ مِنَ الْمُقَرَّبِیْنَۙ﴿88﴾
پھر اگر وہ اللہ کے مقربوں میں سے ہے۔فَرَوْحٌ وَّ رَیْحَانٌ١ۙ۬ وَّ جَنَّتُ نَعِیْمٍ﴿89﴾
تو اس کے لیے آرام اور خوشبو دار پھول اور نعمت بھرے باغ ہیں۔وَ اَمَّاۤ اِنْ كَانَ مِنْ اَصْحٰبِ الْیَمِیْنِۙ﴿90﴾
اور اگر وہ دائیں ہاتھ والوں میں سے ہےفَسَلٰمٌ لَّكَ مِنْ اَصْحٰبِ الْیَمِیْنِؕ﴿91﴾
تو کہا جائے گا کہ تجھ پر داہنے ہاتھ والوں کی طرف سے سلاموَ اَمَّاۤ اِنْ كَانَ مِنَ الْمُكَذِّبِیْنَ الضَّآلِّیْنَۙ﴿92﴾
اور اگر وہ جھٹلانے والے گمراہوں میں سے ہےفَنُزُلٌ مِّنْ حَمِیْمٍۙ﴿93﴾
تو اس کے لیے کھولتے پانی کی ضیافت ہےوَّ تَصْلِیَةُ جَحِیْمٍ﴿94﴾
اور جہنم میں داخل کیا جانااِنَّ هٰذَا لَهُوَ حَقُّ الْیَقِیْنِۚ﴿95﴾
یہ داخل کیا جانا یقینا صحیح یعنی سچ اور حق ہےفَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِیْمِ۠ع﴿96﴾
تو تم اپنے رب کے نام کی تسبیح کرتے رہو۔