44. Ad-Dukhaanالدخان
The Smoke · Meccan · 59 ayahs · 3 rukus · محترمہ رفعت اعجاز
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
حٰمٓۚۛ﴿1﴾
حٰـمۗ۔ (حروف مقطعات میں سے ایک ہے)وَ الْكِتٰبِ الْمُبِیْنِۙۛ﴿2﴾
اس روشن کتاب کی قسم۔اِنَّاۤ اَنْزَلْنٰهُ فِیْ لَیْلَةٍ مُّبٰرَكَةٍ اِنَّا كُنَّا مُنْذِرِیْنَ﴿3﴾
کہ ہم نے اس کو مبارک رات میں نازل فرمایا بیشک ہم تو ڈرانے والے ہیںفِیْهَا یُفْرَقُ كُلُّ اَمْرٍ حَكِیْمٍۙ﴿4﴾
اسی رات میں تمام حکمت کے کاموں کا فیصلہ کیا جاتا ہےاَمْرًا مِّنْ عِنْدِنَا١ؕ اِنَّا كُنَّا مُرْسِلِیْنَۚ﴿5﴾
یعنی ہمارے ہاں سے حکم ہو کر بیشک ہم ہی پیغمبر کو بھیجتے ہیں۔رَحْمَةً مِّنْ رَّبِّكَ١ؕ اِنَّهٗ هُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُۙ﴿6﴾
یہ تمہارے رب کی رحمت ہے۔ وہ تو سننے والا جاننے والا ہےرَبِّ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ مَا بَیْنَهُمَا١ۘ اِنْ كُنْتُمْ مُّوْقِنِیْنَ﴿7﴾
آسمانوں اور زمین اور جو کچھ ان دونوں میں ہے سب کا مالک ہے اگر تم واقعی یقین کرنے والے ہولَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ یُحْیٖ وَ یُمِیْتُ١ؕ رَبُّكُمْ وَ رَبُّ اٰبَآئِكُمُ الْاَوَّلِیْنَ﴿8﴾
اس کے سوا کوئی معبود نہیں وہی زندہ کرتا اور وہی مارتا ہے وہی تمہارا اور تمہارے باپ دادا کا رب ہے۔بَلْ هُمْ فِیْ شَكٍّ یَّلْعَبُوْنَ﴿9﴾
مگر یہ لوگ شک میں کھیل رہے ہیںفَارْتَقِبْ یَوْمَ تَاْتِی السَّمَآءُ بِدُخَانٍ مُّبِیْنٍۙ﴿10﴾
اور اس دن کا انتظار کرو کہ آسمان سے صاف طور سے دھواں نکلے گا۔یَّغْشَى النَّاسَ١ؕ هٰذَا عَذَابٌ اَلِیْمٌ﴿11﴾
جو لوگوں پر چھا جائے گا یہ درد دینے والا عذاب ہے۔رَبَّنَا اكْشِفْ عَنَّا الْعَذَابَ اِنَّا مُؤْمِنُوْنَ﴿12﴾
اے ہمارے رب ہم سے اس عذاب کو دور کر ہم ایمان لاتے ہیں۔اَنّٰى لَهُمُ الذِّكْرٰى وَ قَدْ جَآءَهُمْ رَسُوْلٌ مُّبِیْنٌۙ﴿13﴾
اس وقت ان کو نصیحت کیا کام دے گی جب ان کے پاس پیغمبر آچکے جو کھول کھول کر بیان کردیتے تھےثُمَّ تَوَلَّوْا عَنْهُ وَ قَالُوْا مُعَلَّمٌ مَّجْنُوْنٌۘ﴿14﴾
پھر انہوں نے اس سے منہ پھیرلیا اور کہنے لگے یہ تو پڑھایا ہوا اور دیوانہ ہے۔اِنَّا كَاشِفُوا الْعَذَابِ قَلِیْلًا اِنَّكُمْ عَآئِدُوْنَۘ﴿15﴾
ہم تھوڑے دنوں کے لیے عذاب ٹال دیتے ہـیں مگر تم پھر کفر کرنے لگتے ہو۔یَوْمَ نَبْطِشُ الْبَطْشَةَ الْكُبْرٰى١ۚ اِنَّا مُنْتَقِمُوْنَ﴿16﴾
جس دن ہم بری طرح پکڑیں گے تو پھر انتقام لے کر چھوڑیں گےوَ لَقَدْ فَتَنَّا قَبْلَهُمْ قَوْمَ فِرْعَوْنَ وَ جَآءَهُمْ رَسُوْلٌ كَرِیْمٌۙ﴿17﴾
اور ان سے پہلے ہم نے قوم فرعون کی آزمائش کی اور ان کے پاس ایک بلند مرتبہ پیغمبر آئے۔اَنْ اَدُّوْۤا اِلَیَّ عِبَادَ اللّٰهِ١ؕ اِنِّیْ لَكُمْ رَسُوْلٌ اَمِیْنٌۙ﴿18﴾
جنہوں نے یہ کہا کہ ”اللہ کے بندوں یعنی بنی اسرائیل کو میرے حوالے کر دو میں تمہارا امانتدار پیغمبر ہوں۔وَّ اَنْ لَّا تَعْلُوْا عَلَى اللّٰهِ١ۚ اِنِّیْۤ اٰتِیْكُمْ بِسُلْطٰنٍ مُّبِیْنٍۚ﴿19﴾
اور اللہ کے سامنے سرکشی نہ کرو میں تمہارے پاس کھلی دلیل لے کر آیا ہوں۔وَ اِنِّیْ عُذْتُ بِرَبِّیْ وَ رَبِّكُمْ اَنْ تَرْجُمُوْنِ٘﴿20﴾
اور اس بات سے کہ تم مجھے سنگسار کر دو میں اپنے اور تمہارے رب کی پناہ لے چکا ہوں۔وَ اِنْ لَّمْ تُؤْمِنُوْا لِیْ فَاعْتَزِلُوْنِ﴿21﴾
اور اگر مجھ پر ایمان نہیں لاتے تو مجھ سے علیحدہ ہوجاؤفَدَعَا رَبَّهٗۤ اَنَّ هٰۤؤُلَآءِ قَوْمٌ مُّجْرِمُوْنَ﴿22﴾
تب موسیٰ نے اپنے رب سے دعا کی کہ یہ نافرمان لوگ ہیںفَاَسْرِ بِعِبَادِیْ لَیْلًا اِنَّكُمْ مُّتَّبَعُوْنَۙ﴿23﴾
اللہ نے فرمایا کہ میرے بندوں کو لے کر راتوں رات چلے جاؤ اور فرعونی ضرور تمہارا پیچھا کریں گےوَ اتْرُكِ الْبَحْرَ رَهْوًا١ؕ اِنَّهُمْ جُنْدٌ مُّغْرَقُوْنَ﴿24﴾
اور دریا خشک ہور رہا ہوگا تو اس سے پار ہوجاؤ تمہارے بعد ان کا تمام لشکر ڈبو دیا جائے گاكَمْ تَرَكُوْا مِنْ جَنّٰتٍ وَّ عُیُوْنٍۙ﴿25﴾
وہ لوگ کتنے ہی باغ اور چشمے چھوڑگئے۔وَّ زُرُوْعٍ وَّ مَقَامٍ كَرِیْمٍۙ﴿26﴾
کھیتیاں اور نفیس مکان۔وَّ نَعْمَةٍ كَانُوْا فِیْهَا فٰكِهِیْنَۙ﴿27﴾
اور آرام کی چیزیں جن میں عیش کیا کرتے تھےكَذٰلِكَ١۫ وَ اَوْرَثْنٰهَا قَوْمًا اٰخَرِیْنَ﴿28﴾
اسی طرح ہوا اور ہم نے دوسرے لوگوں کو ان کا مالک بنا دیافَمَا بَكَتْ عَلَیْهِمُ السَّمَآءُ وَ الْاَرْضُ وَ مَا كَانُوْا مُنْظَرِیْنَ۠ع﴿29﴾
پھر ان پر نہ تو آسمان اور زمین کو رونا آیا اور نہ ہی ان کو مہلت ہی دی گئی۔وَ لَقَدْ نَجَّیْنَا بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ مِنَ الْعَذَابِ الْمُهِیْنِۙ﴿30﴾
اور ہم نے بنی اسرائیل کو ذلت کے عذاب سے نجات دیمِنْ فِرْعَوْنَ١ؕ اِنَّهٗ كَانَ عَالِیًا مِّنَ الْمُسْرِفِیْنَ﴿31﴾
یعنی فرعون سے بیشک وہ سرکش اور حد سے نکلا ہوا تھا۔وَ لَقَدِ اخْتَرْنٰهُمْ عَلٰى عِلْمٍ عَلَى الْعٰلَمِیْنَۚ﴿32﴾
اور ہم نے بنی اسرائیل کو دنیا کے لیے جان بوجھ کر منتخب کیا تھاوَ اٰتَیْنٰهُمْ مِّنَ الْاٰیٰتِ مَا فِیْهِ بَلٰٓؤٌا مُّبِیْنٌ﴿33﴾
اور ان کو ایسی نشانیاں دی تھیں جن میں صاف طور پر آزمائش تھیاِنَّ هٰۤؤُلَآءِ لَیَقُوْلُوْنَۙ﴿34﴾
یہ لوگ یہ کہتے ہیںاِنْ هِیَ اِلَّا مَوْتَتُنَا الْاُوْلٰى وَ مَا نَحْنُ بِمُنْشَرِیْنَ﴿35﴾
کہ ہمیں صرف ایک بار مرنا ہے اور پھر اٹھنا نہیںفَاْتُوْا بِاٰبَآئِنَاۤ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ﴿36﴾
پس اگر تم سچے ہو تو ہمارے باپ دادا کو زندہ کر لائو۔اَهُمْ خَیْرٌ اَمْ قَوْمُ تُبَّعٍ١ۙ وَّ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ١ؕ اَهْلَكْنٰهُمْ١٘ اِنَّهُمْ كَانُوْا مُجْرِمِیْنَ﴿37﴾
بھلا یہ اچھے ہیں یا تُبّع کی قوم اور وہ لوگ جو تم سے پہلے ہوچکے ہیں ہم نے ان سب کو ہلاک کردیا بیشک وہ گنہگار تھےوَ مَا خَلَقْنَا السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ وَ مَا بَیْنَهُمَا لٰعِبِیْنَ﴿38﴾
اور ہم نے آسمانوں اور زمین کو اور جو کچھ ان میں ہے ان کو کوئی کھیل نہیں بنایامَا خَلَقْنٰهُمَاۤ اِلَّا بِالْحَقِّ وَ لٰكِنَّ اَكْثَرَهُمْ لَا یَعْلَمُوْنَ﴿39﴾
ان کو ہم نے تدبیر سے پیدا کیا ہے لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے۔اِنَّ یَوْمَ الْفَصْلِ مِیْقَاتُهُمْ اَجْمَعِیْنَۙ﴿40﴾
کچھ شک نہیں کہ فیصلے کا دن ان سب کے اٹھنے کا وقت ہےیَوْمَ لَا یُغْنِیْ مَوْلًى عَنْ مَّوْلًى شَیْئًا وَّ لَا هُمْ یُنْصَرُوْنَۙ﴿41﴾
جس دن کوئی دوست کسی دوست کے کچھ کام نہ آئے گا اور نہ ان کو مدد ملے گیاِلَّا مَنْ رَّحِمَ اللّٰهُ١ؕ اِنَّهٗ هُوَ الْعَزِیْزُ الرَّحِیْمُ۠ع﴿42﴾
مگر جس پر اللہ مہربانی کرے، وہ تو غالب اور مہربان ہے۔اِنَّ شَجَرَتَ الزَّقُّوْمِۙ﴿43﴾
بلاشبہ تھو ہر کا درختطَعَامُ الْاَثِیْمِ٤ۖۛۚ﴿44﴾
گنہگار کا کھانا ہےكَالْمُهْلِ١ۛۚ یَغْلِیْ فِی الْبُطُوْنِۙ﴿45﴾
جیسے پگھلا ہوا تانبہ پیٹوں میں اس طرح کھولے گاكَغَلْیِ الْحَمِیْمِ﴿46﴾
جس طرح گرم پانی کھولتا ہےخُذُوْهُ فَاعْتِلُوْهُ اِلٰى سَوَآءِ الْجَحِیْمِۗۖ﴿47﴾
حکم دیا جائے گا کہ اس کو پکڑ لو اور کھینچتے ہوئے دوزخ کے بیچوں بیچ لے جاؤثُمَّ صُبُّوْا فَوْقَ رَاْسِهٖ مِنْ عَذَابِ الْحَمِیْمِؕ﴿48﴾
پھر اس کے سر پر کھولتا ہوا پانی انڈیل دو کہ عذاب پر عذاب ہوذُقْ١ۙۚ اِنَّكَ اَنْتَ الْعَزِیْزُ الْكَرِیْمُ﴿49﴾
اب مزہ چکھ تو بڑی عزت والا اور سرداربنا پھرتا تھااِنَّ هٰذَا مَا كُنْتُمْ بِهٖ تَمْتَرُوْنَ﴿50﴾
یہ وہی دوزخ ہے جس میں تم لوگ شک کیا کرتے تھےاِنَّ الْمُتَّقِیْنَ فِیْ مَقَامٍ اَمِیْنٍۙ﴿51﴾
بیشک پرہیزگار لوگ امن کے مقام میں ہوں گےفِیْ جَنّٰتٍ وَّ عُیُوْنٍۚۙ﴿52﴾
یعنی باغوں اور چشموں میںیَّلْبَسُوْنَ مِنْ سُنْدُسٍ وَّ اِسْتَبْرَقٍ مُّتَقٰبِلِیْنَۚۙ﴿53﴾
باریک اور گاڑھے ریشم کا لباس پہن کر ایک دوسرے کے سامنے بیٹھے ہوں گے۔كَذٰلِكَ١۫ وَ زَوَّجْنٰهُمْ بِحُوْرٍ عِیْنٍؕ﴿54﴾
وہاں اسی طرح ہوگا۔ اور ہم بڑی بڑی آنکھوں والی سفید رنگ کی عورتوں سے ان کو بیاہ دیں گے۔یَدْعُوْنَ فِیْهَا بِكُلِّ فَاكِهَةٍ اٰمِنِیْنَۙ﴿55﴾
وہاں وہ امن و اطمینان سے ہر قسم کے میوے طلب کریں گے۔لَا یَذُوْقُوْنَ فِیْهَا الْمَوْتَ اِلَّا الْمَوْتَةَ الْاُوْلٰى١ۚ وَ وَقٰىهُمْ عَذَابَ الْجَحِیْمِۙ﴿56﴾
وہاں وہ موت کا مزہ نہیں چکھیں گے بس پہلی موت جو دنیا میں آچکی (سو آچکی) اور اللہ ان کو دوزخ کے عذاب سے بچا لے گافَضْلًا مِّنْ رَّبِّكَ١ؕ ذٰلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُ﴿57﴾
یہ تمہارے رب کا فضل ہے۔ یہی تو بڑی کامیابی ہےفَاِنَّمَا یَسَّرْنٰهُ بِلِسَانِكَ لَعَلَّهُمْ یَتَذَكَّرُوْنَ﴿58﴾
ہم نے اس قرآن کو تمہاری زبان مـیں آسان کردیا ہے تاکہ یہ لوگ نصیحت پکڑیںفَارْتَقِبْ اِنَّهُمْ مُّرْتَقِبُوْنَ۠ع﴿59﴾
پس تم بھی انتظار کرو یہ بھی انتظار کر رہے ہیں