90. Al-Baladالبلد
The City · Meccan · 20 ayahs · 1 rukus · مولانا عبد الماجد دریابادی
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
لَاۤ اُقْسِمُ بِهٰذَا الْبَلَدِۙ﴿1﴾
میں قسم کھاتا ہوں اس شہر کیوَ اَنْتَ حِلٌّۢ بِهٰذَا الْبَلَدِۙ﴿2﴾
اور آپ کو اس شہر میں لڑائی حلال ہونے والی ہے۔وَ وَالِدٍ وَّ مَا وَلَدَۙ﴿3﴾
اور قسم ہے باپ کی اور اولاد کی۔لَقَدْ خَلَقْنَا الْاِنْسَانَ فِیْ كَبَدٍؕ﴿4﴾
کہ ہم نے انسان کو بڑی مشقت کے لئے پیدا کیا ہے۔اَیَحْسَبُ اَنْ لَّنْ یَّقْدِرَ عَلَیْهِ اَحَدٌۘ﴿5﴾
کیا وہ یہ خیال کرتا ہے کہ اس پر کسی کا بس نہ چلے گا ؟۔یَقُوْلُ اَهْلَكْتُ مَالًا لُّبَدًاؕ﴿6﴾
کہتا ہے کہ میں نے اتنا ایک مال اڑا ڈالااَیَحْسَبُ اَنْ لَّمْ یَرَهٗۤ اَحَدٌؕ﴿7﴾
کیا وہ یہ خیال کرتا ہے کہ اسے کسی نے دیکھا نہیں ؟۔اَلَمْ نَجْعَلْ لَّهٗ عَیْنَیْنِۙ﴿8﴾
کیا ہم نے نہیں بنائیں اس کیلئے دو آنکھیںوَ لِسَانًا وَّ شَفَتَیْنِۙ﴿9﴾
اور ایک زبان اور دو ہونٹ ؟۔وَ هَدَیْنٰهُ النَّجْدَیْنِۚ﴿10﴾
اور ہم ہی نے اسے دونوں راستے بتادیئے۔فَلَا اقْتَحَمَ الْعَقَبَةَ٘ۖ﴿11﴾
مگر وہ (شخص) گھاٹی میں سے ہو کر نہ نکلا۔وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا الْعَقَبَةُؕ﴿12﴾
اور آپ سمجھے کہ گھاٹی کیا ہے ؟فَكُّ رَقَبَةٍۙ﴿13﴾
وہ گردن کا چھڑانا ہےاَوْ اِطْعٰمٌ فِیْ یَوْمٍ ذِیْ مَسْغَبَةٍۙ﴿14﴾
یا کھانا کھلانا ہے فاقہ کے دن میںیَّتِیْمًا ذَا مَقْرَبَةٍۙ﴿15﴾
کسی رشتہ دار یتیم کواَوْ مِسْكِیْنًا ذَا مَتْرَبَةٍؕ﴿16﴾
یا کسی خاک نشین محتاج کو۔ثُمَّ كَانَ مِنَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ تَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ وَ تَوَاصَوْا بِالْمَرْحَمَةِؕ﴿17﴾
اور تو اور یہ ان لوگوں میں سے نہ ہوا جو ایمان لائے اور (جنہوں نے) ایک دوسرے کو ثبات کی فہمائش کی اور ایک دوسرے کو ترحم کی فہمائش کی تھی۔اُولٰٓئِكَ اَصْحٰبُ الْمَیْمَنَةِؕ﴿18﴾
یہی لوگ داہنے والے ہیں۔وَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا بِاٰیٰتِنَا هُمْ اَصْحٰبُ الْمَشْئَمَةِؕ﴿19﴾
اور جو لوگ ہماری آیتوں کے منکر ہوئے تو وہ لوگ بائیں والے ہیںعَلَیْهِمْ نَارٌ مُّؤْصَدَةٌ۠ع﴿20﴾
ان پر بند کی ہوئی آگ محیط ہوگی۔