78. An-Nabaالنبإ
The Announcement · Meccan · 40 ayahs · 2 rukus · مولانا عبد الماجد دریابادی
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
عَمَّ یَتَسَآءَلُوْنَۚ﴿1﴾
یہ لوگ کس چیز کی بابت دریافت کررہے ہیں ؟عَنِ النَّبَاِ الْعَظِیْمِۙ﴿2﴾
اس بڑے واقعہ کی بابتالَّذِیْ هُمْ فِیْهِ مُخْتَلِفُوْنَؕ﴿3﴾
جس کے بارے میں یہ لوگ جھگڑ رہے ہیں۔كَلَّا سَیَعْلَمُوْنَۙ﴿4﴾
ہرگز ایسا نہیں (کہ قیامت نہ آئے گی) ان کو ابھی معلوم ہوا جاتا ہےثُمَّ كَلَّا سَیَعْلَمُوْنَ﴿5﴾
اور پھر ہرگز ایسا نہیں (کہ قیامت نہ آئے گی) انہی کبھی معلوم ہوا جاتا ہے۔اَلَمْ نَجْعَلِ الْاَرْضَ مِهٰدًاۙ﴿6﴾
کیا ہم نے زمین کو فرشوَّ الْجِبَالَ اَوْتَادًا۪ۙ﴿7﴾
اور پہاڑوں کو میخیں نہیں بنادیا ہے ؟۔وَّ خَلَقْنٰكُمْ اَزْوَاجًاۙ﴿8﴾
اور ہم ہی نے تم کو جوڑا جوڑا بنادیاوَّ جَعَلْنَا نَوْمَكُمْ سُبَاتًاۙ﴿9﴾
اور ہم ہی نے تمہاری نیند کو راحت (کا ذریعہ) بنادیا۔وَّ جَعَلْنَا الَّیْلَ لِبَاسًاۙ﴿10﴾
اور ہم ہی نے رات کو پردہ کی چیز بنادیاوَّ جَعَلْنَا النَّهَارَ مَعَاشًا۪﴿11﴾
اور ہم ہی نے دن کو معاش (کا وقت) بنادیا۔وَّ بَنَیْنَا فَوْقَكُمْ سَبْعًا شِدَادًاۙ﴿12﴾
اور ہم ہی نے تمہارے اوپر سات مضبوط (آسمان) بنائے ہیںوَّ جَعَلْنَا سِرَاجًا وَّهَّاجًا۪ۙ﴿13﴾
اور ہم ہی نے ایک روشن چراغ بنادیا ہے۔وَّ اَنْزَلْنَا مِنَ الْمُعْصِرٰتِ مَآءً ثَجَّاجًاۙ﴿14﴾
اور ہم ہی نے بھرے بادلوں سے کثرت سے پانی برسایالِّنُخْرِجَ بِهٖ حَبًّا وَّ نَبَاتًاۙ﴿15﴾
کہ ہم اس کے ذریعہ سے غلہ اور سبزیوَّ جَنّٰتٍ اَلْفَافًاؕ﴿16﴾
اور گنجان باغ پیدا کریں۔اِنَّ یَوْمَ الْفَصْلِ كَانَ مِیْقَاتًاۙ﴿17﴾
بیشک فیصلہ کا دن ایک متعین وقت ہےیَّوْمَ یُنْفَخُ فِی الصُّوْرِ فَتَاْتُوْنَ اَفْوَاجًاۙ﴿18﴾
(یعنی) وہ دن جب صور پھونکا جائے گا تو تم لوگ گروہ گروہ ہو کر آؤ گے۔وَّ فُتِحَتِ السَّمَآءُ فَكَانَتْ اَبْوَابًاۙ﴿19﴾
اور آسمان کھل جائے گا سو اس میں دروازے ہی دروازے ہوجائیں گےوَّ سُیِّرَتِ الْجِبَالُ فَكَانَتْ سَرَابًاؕ﴿20﴾
اور پہاڑ (جگہ سے) ہٹا دیئے جائیں گے سو وہ ریت (کی طرح) ہوجائیں گے۔اِنَّ جَهَنَّمَ كَانَتْ مِرْصَادًا۪ۙ﴿21﴾
بیشک دوزخ ایک گھات کی جگہ ہےلِّلطَّاغِیْنَ مَاٰبًاۙ﴿22﴾
سرکشوں کا ٹھکانا ہےلّٰبِثِیْنَ فِیْهَاۤ اَحْقَابًاۚ﴿23﴾
جس میں وہ قرنوں پڑے رہیں گے۔لَا یَذُوْقُوْنَ فِیْهَا بَرْدًا وَّ لَا شَرَابًاۙ﴿24﴾
اس میں نہ کسی ٹھنڈک کا مزہ چکھیں گے اور نہ کسی پینے کی چیز کااِلَّا حَمِیْمًا وَّ غَسَّاقًاۙ﴿25﴾
ہاں البتہ گرم پانی اور پیپ (ملے گاجَزَآءً وِّفَاقًاؕ﴿26﴾
(یہ) مناسب حال بدلہ ہے۔اِنَّهُمْ كَانُوْا لَا یَرْجُوْنَ حِسَابًاۙ﴿27﴾
یہ لوگ حساب (قیامت) کا (مطلق) اندیشہ نہیں رکھتے تھےوَّ كَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَا كِذَّابًاؕ﴿28﴾
اور ہماری نشانیوں کو برابر جھٹلایاہی کرتے تھےوَ كُلَّ شَیْءٍ اَحْصَیْنٰهُ كِتٰبًاۙ﴿29﴾
اور ہم نے ہر چیز کو لکھ کر منضبط کر رکھا ہےفَذُوْقُوْا فَلَنْ نَّزِیْدَكُمْ اِلَّا عَذَابًا۠ع﴿30﴾
سو مزہ چکھو کہ ہم تمہیں عذاب بڑھا تے ہی چلے جائیں گے۔اِنَّ لِلْمُتَّقِیْنَ مَفَازًاۙ﴿31﴾
بیشک پرہیزگاروں کے لئے کامیابی ہےحَدَآئِقَ وَ اَعْنَابًاۙ﴿32﴾
یعنی باغ ہیں اور انگوروَّ كَوَاعِبَ اَتْرَابًاۙ﴿33﴾
اور نوخاستہ ہم عمر عورتیںوَّ كَاْسًا دِهَاقًاؕ﴿34﴾
اور لبالب جام (شراب)لَا یَسْمَعُوْنَ فِیْهَا لَغْوًا وَّ لَا كِذّٰبًاۚ﴿35﴾
وہاں نہ کوئی بیہودہ بات سنیں گے اور نہ جھوٹجَزَآءً مِّنْ رَّبِّكَ عَطَآءً حِسَابًاۙ﴿36﴾
یہ بدلہ ہوگا (کافی) انعام تیرے پروردگار کی طرف سے۔رَّبِّ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ مَا بَیْنَهُمَا الرَّحْمٰنِ لَا یَمْلِكُوْنَ مِنْهُ خِطَابًاۚ﴿37﴾
پروردگار آسمانوں اور زمین کا اور ان دونوں کے درمیان جو کچھ ہے اس کا خدائے رحمن کسی کی مجال اس سے عرض ومعروض کی نہیں۔یَوْمَ یَقُوْمُ الرُّوْحُ وَ الْمَلٰٓئِكَةُ صَفًّا١ۙۗؕ لَّا یَتَكَلَّمُوْنَ اِلَّا مَنْ اَذِنَ لَهُ الرَّحْمٰنُ وَ قَالَ صَوَابًا﴿38﴾
اس دن جب کہ روح اور فرشتے صف بستہ کھڑے ہوں گے کوئی نہ بول سکے گا بجز اس کے کہ جس کو خدائے رحمن اجازت دے اور وہ کہے بھی ٹھیک (بات)۔ذٰلِكَ الْیَوْمُ الْحَقُّ١ۚ فَمَنْ شَآءَ اتَّخَذَ اِلٰى رَبِّهٖ مَاٰبًا﴿39﴾
یہ یقینی دن ہے سو جو چاہے اپنے پروردگار کے پاس اپنا ٹھکانا بنا رکھے۔اِنَّاۤ اَنْذَرْنٰكُمْ عَذَابًا قَرِیْبًا١ۖۚ۬ یَّوْمَ یَنْظُرُ الْمَرْءُ مَا قَدَّمَتْ یَدٰهُ وَ یَقُوْلُ الْكٰفِرُ یٰلَیْتَنِیْ كُنْتُ تُرٰبًا۠ع﴿40﴾
ہم نے تمہیں تنبیہ کردی ہے ایک نزدیک والے عذاب کی (جو) اس دن (واقع ہوگا) جب ہر شخص دیکھ لے گا اس کو جو کچھ کہ وہ آگے بھیج چکا ہے اور کافر کہے گا کاش میں مٹی ہوجاتا !