52. At-Turالطور
The Mount · Meccan · 49 ayahs · 2 rukus · مولانا عبد الماجد دریابادی
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
وَ الطُّوْرِۙ﴿1﴾
قسم ہے پہاڑ کیوَ كِتٰبٍ مَّسْطُوْرٍۙ﴿2﴾
اور اس کتاب کی جو لکھی ہوئی ہےفِیْ رَقٍّ مَّنْشُوْرٍۙ﴿3﴾
کھلے کاغذ میںوَّ الْبَیْتِ الْمَعْمُوْرِۙ﴿4﴾
اور بیت معمور کیوَ السَّقْفِ الْمَرْفُوْعِۙ﴿5﴾
اور اونچی چھت کیوَ الْبَحْرِ الْمَسْجُوْرِۙ﴿6﴾
اور پانی سے لبریز سمندر کیاِنَّ عَذَابَ رَبِّكَ لَوَاقِعٌۙ﴿7﴾
کہ بیشک آپ کے پروردگار کا عذاب ضرور ہو کر رہے گا۔مَّا لَهٗ مِنْ دَافِعٍۙ﴿8﴾
کوئی بھی اسے ٹال نہیں سکتایَّوْمَ تَمُوْرُ السَّمَآءُ مَوْرًاۙ﴿9﴾
اور اس روز ہوگا) جس روز آسمان تھرتھرانے لگے گاوَّ تَسِیْرُ الْجِبَالُ سَیْرًاؕ﴿10﴾
اور پہاڑ پھٹ پھٹ جائیں گے۔فَوَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَۙ﴿11﴾
سو بڑی شامت اس جھٹلانے والوں کی ہےالَّذِیْنَ هُمْ فِیْ خَوْضٍ یَّلْعَبُوْنَۘ﴿12﴾
جو بیہودگی کے ساتھ مشغلہ (تکذیب) میں لگے ہوئے ہیںیَوْمَ یُدَعُّوْنَ اِلٰى نَارِ جَهَنَّمَ دَعًّاؕ﴿13﴾
یہ وہ دن ہوگا جب انہیں ڈھکیل ڈھکیل کر آتش دوزخ کی طرف لائیں گےهٰذِهِ النَّارُ الَّتِیْ كُنْتُمْ بِهَا تُكَذِّبُوْنَ﴿14﴾
یہ وہی دوزخ ہے جسے تم جھٹلایا کرتے تھےاَفَسِحْرٌ هٰذَاۤ اَمْ اَنْتُمْ لَا تُبْصِرُوْنَۚ﴿15﴾
تو کیا یہ بھی سحر ہے یا تمہیں نظر نہیں آتا ؟۔اِصْلَوْهَا فَاصْبِرُوْۤا اَوْ لَا تَصْبِرُوْا١ۚ سَوَآءٌ عَلَیْكُمْ١ؕ اِنَّمَا تُجْزَوْنَ مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ﴿16﴾
(اب) اس میں داخل ہو پھر خواہ اس پر صبر کرنا یا نہ کرنا تمہارے حق میں (سب) برابر ہے تم کو وہی بدلہ تو دیا جارہا ہے جیسا کہ تم کیا کرتے تھے۔اِنَّ الْمُتَّقِیْنَ فِیْ جَنّٰتٍ وَّ نَعِیْمٍۙ﴿17﴾
بیشک متقی لوگ باغوں اور سامان عیش میں ہورہے ہوں گےفٰكِهِیْنَ بِمَاۤ اٰتٰىهُمْ رَبُّهُمْ١ۚ وَ وَقٰىهُمْ رَبُّهُمْ عَذَابَ الْجَحِیْمِ﴿18﴾
اس سے جو کچھ کہ ان کے پروردگار نے انہیں دیا ہوگا اور ان کا پروردگار انہیں عذاب دوزخ سے محفوظ رکھے گاكُلُوْا وَ اشْرَبُوْا هَنِیْٓئًۢا بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَۙ﴿19﴾
خوب (مزے سے) کھاؤ پیوان (نیکیوں) کے بدلہ میں جو تم کرتے رہے ہومُتَّكِئِیْنَ عَلٰى سُرُرٍ مَّصْفُوْفَةٍ١ۚ وَ زَوَّجْنٰهُمْ بِحُوْرٍ عِیْنٍ﴿20﴾
تکیہ لگائے ہوں گے برابر بچھے ہوئے تختوں پر اور ہم ان کی تزویج کردیں گے گوری گوری بڑی بڑی آنکھ والیوں کے ساتھ۔وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ اتَّبَعَتْهُمْ ذُرِّیَّتُهُمْ بِاِیْمَانٍ اَلْحَقْنَا بِهِمْ ذُرِّیَّتَهُمْ وَ مَاۤ اَلَتْنٰهُمْ مِّنْ عَمَلِهِمْ مِّنْ شَیْءٍ١ؕ كُلُّ امْرِئٍۭ بِمَا كَسَبَ رَهِیْنٌ﴿21﴾
اور جو لوگ ایمان لائے اور ان کی اولاد نے بھی ایمان میں ان کا ساتھ دیا ہم ان کے ساتھ ان کی اولاد کو بھی شامل کردیں گے اور ہم ان کے عمل میں سے کوئی چیز کم نہ ہونے دیں گے۔ ہر شخص اپنے اعمال میں محبوس رہے گا۔وَ اَمْدَدْنٰهُمْ بِفَاكِهَةٍ وَّ لَحْمٍ مِّمَّا یَشْتَهُوْنَ﴿22﴾
اور ہم انہیں میوے اور گوشت جیسے بھی مرغوب ہوں گے روز افزوں دیتے رہیں گےیَتَنَازَعُوْنَ فِیْهَا كَاْسًا لَّا لَغْوٌ فِیْهَا وَ لَا تَاْثِیْمٌ﴿23﴾
ہاں آپس میں جام (شراب) پر چھینا جھپٹی بھی کریں گے کہ اس (شراب) میں نہ بک بک لگے گی اور نہ اور کوئی بیہودہ بات۔وَ یَطُوْفُ عَلَیْهِمْ غِلْمَانٌ لَّهُمْ كَاَنَّهُمْ لُؤْلُؤٌ مَّكْنُوْنٌ﴿24﴾
اور ان کے پاس لڑکے آئیں جائیں گے جو ان کے لئے ہیں گویا وہ محفوظ موتی ہیں۔وَ اَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلٰى بَعْضٍ یَّتَسَآءَلُوْنَ﴿25﴾
وہ ایک دوسرے کی طرف متوجہ ہو کر بات چیت کریں گےقَالُوْۤا اِنَّا كُنَّا قَبْلُ فِیْۤ اَهْلِنَا مُشْفِقِیْنَ﴿26﴾
(اور یہ بھی) کہیں گے کہ ہم تو اس سے پہلے اپنے گھر میں بہت ڈرا کرتے تھے۔فَمَنَّ اللّٰهُ عَلَیْنَا وَ وَقٰىنَا عَذَابَ السَّمُوْمِ﴿27﴾
سو اللہ نے ہم پر بڑا احسان کیا اور ہم کو عذاب دوزخ سے بچا لیااِنَّا كُنَّا مِنْ قَبْلُ نَدْعُوْهُ١ؕ اِنَّهٗ هُوَ الْبَرُّ الرَّحِیْمُ۠ع﴿28﴾
ہم اس سے پہلے اس کی دعائیں مانگا کرتے تھے واقعی وہ بڑا محسن ہے مہربان ہے۔فَذَكِّرْ فَمَاۤ اَنْتَ بِنِعْمَتِ رَبِّكَ بِكَاهِنٍ وَّ لَا مَجْنُوْنٍؕ﴿29﴾
تو آپ سمجھاتے رہئے کیونکہ آپ اپنے پروردگار کے فضل سے نہ تو کاہن ہیں اور نہ مجنون ہیں۔اَمْ یَقُوْلُوْنَ شَاعِرٌ نَّتَرَبَّصُ بِهٖ رَیْبَ الْمَنُوْنِ﴿30﴾
ہاں کیا یہ لوگ یہ کہتے ہیں کہ یہ شاعر ہیں اور ہم تو ان کے بارے میں حادثہ موت کا انتظار کررہے ہیں ؟قُلْ تَرَبَّصُوْا فَاِنِّیْ مَعَكُمْ مِّنَ الْمُتَرَبِّصِیْنَؕ﴿31﴾
آپ کہہ دیجئے (بہتر ہے) انتظار کرو اور میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرنے والوں میں ہوں۔اَمْ تَاْمُرُهُمْ اَحْلَامُهُمْ بِهٰذَاۤ اَمْ هُمْ قَوْمٌ طَاغُوْنَۚ﴿32﴾
کیا ان کی عقلیں انہیں باتوں کی تعلیم کرتی ہیں یا یہ ہے کہ یہ ہیں ہی شریر لوگ ؟۔اَمْ یَقُوْلُوْنَ تَقَوَّلَهٗ١ۚ بَلْ لَّا یُؤْمِنُوْنَۚ﴿33﴾
ہاں یہ کہتے ہیں انہوں نے (قرآن) کو گڑھ لیا ہے ؟ اصل یہ ہے کہ ان میں ایمان ہی نہیںفَلْیَاْتُوْا بِحَدِیْثٍ مِّثْلِهٖۤ اِنْ كَانُوْا صٰدِقِیْنَؕ﴿34﴾
اچھا تو یہ لوگ اسی طرح کا کوئی کلام لے آئیں اگر یہ (اپنے دعوے میں) سچے ہیں۔اَمْ خُلِقُوْا مِنْ غَیْرِ شَیْءٍ اَمْ هُمُ الْخٰلِقُوْنَؕ﴿35﴾
کیا یہ لوگ بغیر کسی کے (پیدا کئے) پیدا ہوگئے یا یہ خود (اپنے) خالق ہیں ؟۔اَمْ خَلَقُوا السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ١ۚ بَلْ لَّا یُوْقِنُوْنَؕ﴿36﴾
یا انہوں نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کرلیا ہے ؟ اصل یہ ہے ان میں یقین ہی نہیں۔اَمْ عِنْدَهُمْ خَزَآئِنُ رَبِّكَ اَمْ هُمُ الْمُصَۜیْطِرُوْنَؕ﴿37﴾
کیا ان لوگوں کے پاس آپ کے پروردگار کے خزانے ہیں یا یہ لوگ حاکم (مجاز) ہیں ؟۔اَمْ لَهُمْ سُلَّمٌ یَّسْتَمِعُوْنَ فِیْهِ١ۚ فَلْیَاْتِ مُسْتَمِعُهُمْ بِسُلْطٰنٍ مُّبِیْنٍؕ﴿38﴾
کیا ان کے پاس کوئی سیڑھی ہے کہ اس کے ذریعہ سے باتیں سن لیا کرتے ہیں ؟ تو ان میں سے جو سن آتا ہو وہ لائے (اپنے دعوی پر) کوئی کھلی دلیل۔اَمْ لَهُ الْبَنٰتُ وَ لَكُمُ الْبَنُوْنَؕ﴿39﴾
کیا اللہ کے لئے تو بیٹیاں ہوں اور تمہارے لئے بیٹے ؟۔اَمْ تَسْئَلُهُمْ اَجْرًا فَهُمْ مِّنْ مَّغْرَمٍ مُّثْقَلُوْنَؕ﴿40﴾
یا آپ ان سے کچھ معاوضہ طلب کرتے ہیں سو وہ اس تاوان کے بوجھ سے دبے جاتے ہیں ؟اَمْ عِنْدَهُمُ الْغَیْبُ فَهُمْ یَكْتُبُوْنَؕ﴿41﴾
کیا ان کے پاس غیب (کا علم) ہے کہ وہ اسے لکھ لیا کرتے ہیں ؟اَمْ یُرِیْدُوْنَ كَیْدًا١ؕ فَالَّذِیْنَ كَفَرُوْا هُمُ الْمَكِیْدُوْنَؕ﴿42﴾
کیا یہ لوگ برائی کا ارادہ رکھتے ہیں ؟ سو یہ کافر خود ہی برائی میں گرفتار ہوں گے۔اَمْ لَهُمْ اِلٰهٌ غَیْرُ اللّٰهِ١ؕ سُبْحٰنَ اللّٰهِ عَمَّا یُشْرِكُوْنَ﴿43﴾
کیا ان کا اللہ کے سوا کوئی اور خدا ہے ؟ پاک ہے اللہ ان کے شرک سےوَ اِنْ یَّرَوْا كِسْفًا مِّنَ السَّمَآءِ سَاقِطًا یَّقُوْلُوْا سَحَابٌ مَّرْكُوْمٌ﴿44﴾
اور اگر یہ آسمان کا کوئی ٹکڑا گرتا ہوا دیکھ گرتا ہوا دیکھ لیں تو بھی یہی کہیں کہ یہ تو تہ بہ تہ جما ہوا بادل ہےفَذَرْهُمْ حَتّٰى یُلٰقُوْا یَوْمَهُمُ الَّذِیْ فِیْهِ یُصْعَقُوْنَۙ﴿45﴾
تو انہیں چھوڑے رہئے یہاں تک کہ انہیں اپنا وہ دن پیش آئے جس میں ان کے ہوش اڑ جائیں گے۔یَوْمَ لَا یُغْنِیْ عَنْهُمْ كَیْدُهُمْ شَیْئًا وَّ لَا هُمْ یُنْصَرُوْنَؕ﴿46﴾
جس دن ان کی تدبیریں ان کے کچھ بھی کام نہ آئیں گی اور نہ انہیں مدد ہی ملے گی۔وَ اِنَّ لِلَّذِیْنَ ظَلَمُوْا عَذَابًا دُوْنَ ذٰلِكَ وَ لٰكِنَّ اَكْثَرَهُمْ لَا یَعْلَمُوْنَ﴿47﴾
ان ظالموں پر قبل اس کے بھی عذاب (ہونے والا) ہے لیکن ان میں سے اکثر (اس کا) علم نہیں رکھتے۔وَ اصْبِرْ لِحُكْمِ رَبِّكَ فَاِنَّكَ بِاَعْیُنِنَا وَ سَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ حِیْنَ تَقُوْمُۙ﴿48﴾
آپ اپنے پروردگار کی تجویز پر صبر سے قائم رہئے اس لئے کہ آپ تو عین ہماری حفاظت میں ہیں۔ اور آپ اپنے پروردگار کی حمد وتسبیح کیا کیجئے جب اٹھا کیجئےوَ مِنَ الَّیْلِ فَسَبِّحْهُ وَ اِدْبَارَ النُّجُوْمِ۠ع﴿49﴾
اور رات میں بھی اس کی تسبیح کیجئے اور ستاروں سے پیچھے بھی۔