Sunan At-Tirmidhi 3912صحیح

انصار کے گھروں کی فضیلت کے بارے میں

حدیث نمبر: 3912
حَدَّثَنَا أَبُو السَّائِبِ سَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ بَشِيرٍ، عَنْ مُجَالِدٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ:‏‏‏‏ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ خَيْرُ دِيَارِ الْأَنْصَارِ بَنُو النَّجَّارِ . قَالَ أَبُو عِيسَى:‏‏‏‏ هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ مِنْ هَذَا الْوَجْهِ.
جابر بن عبداللہ (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : انصار کے گھروں میں سب سے بہتر گھر بنی نجار کے گھر ہیں ١ ؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں : یہ حدیث اس سند سے غریب ہے۔
تخریج دارالدعوہ : تفرد بہ المؤلف ( تحفة الأشراف : ٣٣٥٣) (صحیح) (سند میں مجالد بن سعید ضعیف راوی ہیں، لیکن سابقہ حدیث کی بنا پر یہ حدیث صحیح ہے)
وضاحت : ١ ؎ : بنی نجار ہی میں نبی اکرم ﷺ کے والد عبداللہ کا ننہیال تھا ، یہ آپ کے ماموؤں کا خاندان تھا ، نیز اسلام میں نسبت بھی اسی قبیلے نے کی تھی ، یا اسلام میں ان کی قربانیاں دیگر خاندان کی بنسبت زیادہ تھیں۔
قال الشيخ الألباني : صحيح بما قبله (3911)
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني : حديث نمبر 3912
Sayyidina Jabir ibn Abdullah reported that Allah’s Messenger said, “The best of houses of the ansar are the Banu Najjar.”
Sunan At-Tirmidhi - Hadith # 3912