Sunan At-Tirmidhi 3883صحیح
حضرت عائشہ (رض) کی فضیلت
حدیث نمبر: 3883
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ مَسْعَدَةَ، حَدَّثَنَا زِيَادُ بْنُ الرَّبِيعِ، حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ سَلَمَةَ الْمَخْزُومِيُّ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ، عَنْ أَبِي مُوسَى، قَالَ: مَا أَشْكَلَ عَلَيْنَا أَصْحَابَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَدِيثٌ قَطُّ فَسَأَلْنَا عَائِشَةَ إِلَّا وَجَدْنَا عِنْدَهَا مِنْهُ عِلْمًا . قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ غَرِيبٌ.
ابوموسیٰ اشعری (رض) کہتے ہیں کہ ہم اصحاب رسول اللہ ﷺ پر جب بھی کوئی حدیث مشکل ہوتی اور ہم نے اس کے بارے میں عائشہ (رض) سے پوچھا تو ہمیں ان کے پاس اس کے بارے میں کوئی جانکاری ضرور ملی ١ ؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں : یہ حدیث حسن صحیح غریب ہے۔
تخریج دارالدعوہ : تفرد بہ المؤلف (صحیح)
وضاحت : ١ ؎ : یہ عائشہ (رض) کی وسعت علمی کی دلیل ہے ، اور اس سے عام صحابہ پر فضیلت ثابت ہوتی ہے۔
قال الشيخ الألباني : صحيح، المشکاة (6185)
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني : حديث نمبر 3883