Sunan At-Tirmidhi 3856صحیح
حضرت سہل بن سعد کے مناقب
حدیث نمبر: 3856
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بَزِيعٍ، حَدَّثَنَا الْفُضَيْلُ بْنُ سُلَيْمَانَ، حَدَّثَنَا أَبُو حَازِمٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ، قَالَ: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَحْفِرُ الْخَنْدَقَ، وَنَحْنُ نَنْقُلُ التُّرَابَ فَيَمُرُّ بِنَا، فَقَالَ: اللَّهُمَّ لَا عَيْشَ إِلَّا عَيْشَ الْآخِرَةِ فَاغْفِرْ لِلْأَنْصَارِ وَالْمُهَاجِرَهْ . قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ غَرِيبٌ مِنْ هَذَا الْوَجْهِ، وَأَبُو حَازِمٍ اسْمُهُ: سَلَمَةُ بْنُ دِينَارٍ الْأَعْرَجُ الزَّاهِدُ، قَالَ: وَفِي الْبَابِ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ.
سہل بن سعد (رض) کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ تھے، آپ خندق کھود رہے تھے اور ہم مٹی ڈھو رہے تھے، آپ نے ہمیں دیکھا تو فرمایا : «اللهم لا عيش إلا عيش الآخره فاغفر للأنصار والمهاجره» اے اللہ زندگی تو آخرت ہی کی زندگی ہے، تو انصار و مہاجرین کی مغفرت فرما ١ ؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں : ١- یہ حدیث اس سند سے حسن صحیح غریب ہے، ٢- اس باب میں انس بن مالک سے بھی روایت ہے۔
تخریج دارالدعوہ : صحیح البخاری/مناقب الأنصار ٩ (٣٧٩٧) ، والمغازي ٢٩ (٤٠٩٨) ، والرقاق ١ (٦٤١٤) (تحفة الأشراف : ٤٧٣٧) (صحیح)
وضاحت : ١ ؎ : صاحب تحفہ الأحوذی نے اس حدیث پر باب مناقب سہل بن سعد کا عنوان لگایا ہے ، اور یہی مناسب ہے ، کہ اس حدیث کا تعلق ابوموسیٰ (رض) سے کسی طرح نہیں ہے ، اور اس میں تمام مہاجرین و انصار صحابہ کی منقبت کا بیان ہے ، جو خاص طور پر خندق کھودنے میں شریک تھے ، (رض) اجمعین۔
قال الشيخ الألباني : صحيح
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني : حديث نمبر 3856
Sayyidina Sahl ibn Sa’ad (RA) narrated: We were with Allah’s Messenger ﷺ when he was digging the trenches. We excavated the soil. He passed by us and said: O Allah, there is no life except the life of the Hereaftar. So, forgive the ansar and the muhajir. [Bukhari 6414, Ahmed 22878] --------------------------------------------------------------------------------