Sunan At-Tirmidhi 3801صحیح
حضرت ابوذر غفاری (رض) کے مناقب
حدیث نمبر: 3801
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ، حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عُمَيْرٍ وَهُوَ أَبُو الْيَقْظَانِ، عَنْ أَبِي حَرْبِ بْنِ أَبِي الْأَسْوَدِ الدِّيلِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: مَا أَظَلَّتِ الْخَضْرَاءُ، وَلَا أَقَلَّتِ الْغَبْرَاءُ أَصْدَقَ مِنْ أَبِي ذَرٍّ . قَالَ: وَفِي الْبَابِ، عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ، وَأَبِي ذَرٍّ، قَالَ: وَهَذَا حَسَنٌ.
عبداللہ بن عمرو (رض) کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا : آسمان نے کسی پر سایہ نہیں کیا اور نہ زمین نے اپنے اوپر کسی کو پناہ دی جو ابوذر (رض) سے زیادہ سچا ہو ١ ؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں : ١- یہ حدیث حسن ہے، ٢- اس باب میں ابو الدرداء اور ابوذر سے حدیثیں آئی ہیں۔
تخریج دارالدعوہ : سنن ابن ماجہ/المقدمة ١١ (١٥٦) (تحفة الأشراف : ٨٩٥٧) ، و مسند احمد (٢/١٦٣، ١٧٥) (صحیح)
وضاحت : ١ ؎ : اس حدیث سے ابوذر (رض) کی سچائی سے متعلق مبالغہ اور تاکید مقصود ہے۔
قال الشيخ الألباني : صحيح، ابن ماجة (156)
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني : حديث نمبر 3801
Sayyidina Abdullah ibn Amar (RA) reported that he heard Allah’s Messenger ﷺ say, “Neither has the heaven given shade to, nor the earth carried anyone more truthful than, Abu Dharr (RA) [Ibn e Majah 156, Ahmed 6641]