Sunan At-Tirmidhi 3800صحیح
حضرت عمار بن یاسر (رض) کے مناقب
حدیث نمبر: 3800
حَدَّثَنَا أَبُو مُصْعَبٍ الْمَدَنِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَرَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَبْشِرْ عَمَّارُ تَقْتُلُكَ الْفِئَةُ الْبَاغِيَةُ . قَالَ أَبُو عِيسَى: وَفِي الْبَابِ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ، وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، وَأَبِي الْيَسَرِ، وَحُذَيْفَةَ، قَالَ: وَهَذَا حَسَنٌ صَحِيحٌ غَرِيبٌ حَدِيثِ الْعَلَاءِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ.
ابوہریرہ (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : عمار ! تمہیں ایک باغی جماعت قتل کرے گی ١ ؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں : ١- یہ حدیث علاء بن عبدالرحمٰن کی روایت سے حسن صحیح غریب ہے، ٢- اس باب میں ام سلمہ، عبدالرحمٰن بن عمرو، ابویسر اور حذیفہ (رض) احادیث آئی ہیں۔
تخریج دارالدعوہ : تفرد بہ المؤلف، وھو جماعة من الصحابة غیرہ ( تحفة الأشراف : ١٤٠٨١) (صحیح)
وضاحت : ١ ؎ : اس حدیث میں اس بات کی گواہی اللہ کے رسول ﷺ کی زبان سے ہے کہ قتل ہونے کے وقت عمار حق والی جماعت کے ساتھ ہوں گے اور ان کے قاتل اس بابت حق پر نہیں ہوں گے ، اور اس حق و ناحق سے مراد اعتقادی ( توحید و شرک کا ) حق و ناحق نہیں مراد ہے بلکہ اس وقت سیاسی طور پر حق و ناحق پر ہونے کی گواہی ہے ، عمار اس وقت علی (رض) کے ساتھ جو اس وقت خلیقہ برحق تھے ، اور فریق مخالف معاویہ (رض) تھے جو علی (رض) سے خلافت کے سیاسی مسئلہ پر جنگ کر رہے تھے ، اس میں عمار (رض) کی شہادت ہوئی تھی ، یہ جنگ صفین کا واقعہ ہے اس واقعہ میں معاویہ (رض) جو علی (رض) سے برسرپیکار ہوگئے تھے ، یہ ان کی اجتہادی غلطی تھی جو معاف ہے ، ( (رض) اجمعین ) ۔
قال الشيخ الألباني : صحيح، الصحيحة (710)
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني : حديث نمبر 3800
Sayyidina Abu Hurayra (RA) reported that Allah’s Messenger ﷺ said, “Good news to you, O Ammar. A rebel section will kill you.” [Ahmed 24874, Ibn e Majah 148]