Sunan At-Tirmidhi 2395صحیح

مومن کی محبت کے متعلق

حدیث نمبر: 2395
حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ، أَخْبَرَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ، عَنْ حَيْوَةَ بْنِ شُرَيْحٍ، حَدَّثَنِي سَالِمُ بْنُ غَيْلَانَ، أَنَّ الْوَلِيدَ بْنَ قَيْسٍ التُّجِيبِيَّ أَخْبَرَهُ، ‏‏‏‏‏‏أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ، قَالَ سَالِمٌ، أَوْ عَنْ أَبِي الْهَيْثَمِ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ، أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:‏‏‏‏ لَا تُصَاحِبْ إِلَّا مُؤْمِنًا، ‏‏‏‏‏‏وَلَا يَأْكُلْ طَعَامَكَ إِلَّا تَقِيٌّ ،‏‏‏‏ قَالَ أَبُو عِيسَى:‏‏‏‏ هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ إِنَّمَا نَعْرِفُهُ مِنْ هَذَا الْوَجْهِ.
ابو سعید خدری (رض) کہتے ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا : مومن کے سوا کسی کی صحبت اختیار نہ کرو، اور تمہارا کھانا صرف متقی ہی کھائے ١ ؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں : یہ حدیث حسن ہے، اسے ہم صرف اسی سند سے جانتے ہیں۔
تخریج دارالدعوہ : سنن ابی داود/ الأدب ١٩ (٤٨٣٢) (تحفة الأشراف : ٤٠٤٩ و ٤٣٩٩) ، و مسند احمد (٣/٣٨) (حسن )
وضاحت : ١ ؎ : اس حدیث میں اشارہ اس طرف ہے کہ ایک مسلمان دنیا میں رہتے ہوئے اچھے اور نیک لوگوں کی صحبت اختیار کرے ، یہاں تک کہ کھانے کی دعوت دیتے وقت ایسے لوگوں کا انتخاب کرے جو متقی و پرہیزگار ہوں ، کیونکہ دعوت سے آپسی الفت و محبت میں اضافہ ہوتا ہے اس لیے کوشش یہ ہو کہ الف و محبت کسی پرہیزگار شخص سے ہو۔
قال الشيخ الألباني : حسن، المشکاة (5018)
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني : حديث نمبر 2395
Sayyidina Abu Sa’eed reported that he heard Allah’s Messenger say; “Do not take as a companion anyone but a Believer and let no one but a God-fearing eat your food.” [Ahmed 11336, Abu Dawud 4832)
Sunan At-Tirmidhi - Hadith # 2395