Sunan At-Tirmidhi 3514صحیح
باب
حدیث نمبر: 3514
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ، حَدَّثَنَا عَبِيدَةُ بْنُ حُمَيْدٍ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ، عَنِ الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، عَلِّمْنِي شَيْئًا أَسْأَلُهُ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ، قَالَ: سَلِ اللَّهَ الْعَافِيَةَ ، فَمَكَثْتُ أَيَّامًا، ثُمَّ جِئْتُ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، عَلِّمْنِي شَيْئًا أَسْأَلُهُ اللَّهَ، فَقَالَ لِي: يَا عَبَّاسُ يَا عَمَّ رَسُولِ اللَّهِ سَلِ اللَّهَ الْعَافِيَةَ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ . قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْحَارِثِ بْنِ نَوْفَلٍ قَدْ سَمِعَ مِنَ الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ.
عباس بن عبدالمطلب (رض) کہتے ہیں کہ میں نے کہا : اللہ کے رسول ! مجھے کوئی ایسی چیز سکھائیے جسے میں اللہ رب العزت سے مانگتا رہوں، آپ نے فرمایا : اللہ سے عافیت مانگو ، پھر کچھ دن رک کر میں رسول اللہ ﷺ کے پاس حاضر ہوا اور عرض کیا : مجھے کوئی ایسی چیز بتائیے جسے میں اللہ سے مانگتا رہوں، آپ نے فرمایا : اے عباس ! اے رسول اللہ ﷺ کے چچا ! دنیا و آخرت میں عافیت طلب کرو ۔
امام ترمذی کہتے ہیں : ١- یہ حدیث صحیح ہے، ٢- عبداللہ بن حارث بن نوفل نے عباس بن عبدالمطلب (رض) سے سنا ہے (یعنی ان کا ان سے سماع ثابت ہے) ۔
تخریج دارالدعوہ : تفرد بہ المؤلف ( تحفة الأشراف : ٥١٢٩) ، و مسند احمد (١/٢٠٩) (صحیح) (سند میں یزید بن ابی زیاد ضعیف راوی ہیں، لیکن متابعات وشواہد کی بنا پر یہ حدیث صحیح لغیرہ ہے، ملاحظہ ہو الصحیحة رقم : ١٥٢٣)
قال الشيخ الألباني : صحيح، المشکاة (2490 / التحقيق الثاني) ، الصحيحة (1523)
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني : حديث نمبر 3514
Sayyidina Abbas ibn Abdul Muttalib (RA) reported that he submitted, “O Messenger of Allah, teach me something that I may ask (thereby) Allah, the Mighty the Glorious.” He said, “Ask Him for safety.” I waited for a few days and then went to him and asked him, “O Messenger of Allah, teach me something whereby I Might ask Allah.” he said, “O Abbas! O uncle of Allah’s Messenger, ask for security in this world and the next.” [Ahmed 1783]