Sunan At-Tirmidhi 3442صحیح

اس بارے میں کہ کسی کو رخصت کرتے وقت کیا کہے

حدیث نمبر: 3442
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ السُّلَيْمِيُّ الْبَصْرِيُّ، حَدَّثَنَا أَبُو قُتَيْبَةَ سَلْمُ بْنُ قُتَيْبَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ أُمَيَّةَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ:‏‏‏‏ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا وَدَّعَ رَجُلًا أَخَذَ بِيَدِهِ فَلَا يَدَعُهَا حَتَّى يَكُونَ الرَّجُلُ هُوَ يَدَعُ يَدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ‏‏‏‏‏‏وَيَقُولُ:‏‏‏‏ اسْتَوْدِعِ اللَّهَ دِينَكَ وَأَمَانَتَكَ وَآخِرَ عَمَلِكَ . قَالَ أَبُو عِيسَى:‏‏‏‏ هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ مِنْ هَذَا الْوَجْهِ، ‏‏‏‏‏‏وَقَدْ رُوِيَ هَذَا الْحَدِيثُ مِنْ غَيْرِ وَجْهٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ.
عبداللہ بن عمر (رض) کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ جب کسی شخص کو رخصت کرتے تو اس کا ہاتھ پکڑتے ١ ؎ اور اس کا ہاتھ اس وقت تک نہ چھوڑتے جب تک کہ وہ شخص خود ہی آپ کا ہاتھ نہ چھوڑ دیتا اور آپ کہتے : «استودع اللہ دينک وأمانتک وآخر عملک» میں تیرا دین، تیری امانت، ایمان اور تیری زندگی کا آخری عمل (سب) اللہ کی سپردگی و حوالگی میں دیتا ہوں ۔
امام ترمذی کہتے ہیں : ١- یہ حدیث اس سند سے غریب ہے، ٢- یہ حدیث دوسری سند سے بھی ابن عمر (رض) سے آئی ہے۔
تخریج دارالدعوہ : تفرد بہ المؤلف، وانظر : سنن ابی داود/ الجھاد ٨٠ (٢٦٠٠) ، وسنن ابن ماجہ/الجھاد ٢٤ (٢٨٢٦) (تحفة الأشراف : ٧٤٧١) (صحیح) (سند میں ابراہیم بن عبد الرحمن بن یزید مجہول راوی ہیں، لیکن شواہد ومتابعات کی بنا پر یہ حدیث صحیح لغیرہ ہے، ملاحظہ ہو : الصحیحة رقم ١٤، ١٦، ٢٤٨٥)
وضاحت : ١ ؎ : اس سے رخصت کے وقت بھی مصافحہ ثابت ہوتا ہے ، معلوم نہیں لوگوں نے کہاں سے مشہور کر رکھا ہے کہ رخصت کے وقت مصافحہ ثابت نہیں۔
قال الشيخ الألباني : صحيح، الصحيحة (16 - 2485) ، الکلم الطيب (169 - 122 / التحقيق الثاني)
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني : حديث نمبر 3442
Sayyidina Ibn Umar (RA) reported that when the Prophet ﷺ bid someone farewell, he took him by his hand and would not let go till the man himself withdrew his hand. He would then say: To Allah, entrust your faith, your trust and the consequences of your deed. [Ahmed 4524, Ibn e Majah 2826]
Sunan At-Tirmidhi - Hadith # 3442